پاکستانسیاست

حکومت کا ونٹر پیکج، جماعت اسلامی نے مسترد کر دیا

وفاقی حکومت نے بجلی کے بلوں سے ستائے عوام کیلئے ونٹر پیکج کا اعلان کیا جس میں ریلیف کے مطابق موسم سرما کے 3 ماہ میں بجلی کے اضافی استعمال پر 26 روپے 7 پیسے فی یونٹ تک کا ریلیف دیا جائے گا۔ بجلی کے بلوں میں ریلیف کا اعلان وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے کیا گیا۔ وزیر اعظم یوم اقبال کی مناسبت سے ایک تقریب میں شریک تھے جہاں اس پیکج کا اعلان سامنے آیا۔
ونٹر پیکج کے مطابق گھریلو، کمرشل اور صنعتی ہر طبقہ اس ونٹر پیکج سے مستفید ہوگا۔ پیکج کا اطلاق یکم دسمبر 2024 سے فروری 2025 تک نافذ العمل رہے گا۔
پاور ڈویژن کے مطابق گھریلو کم بجلی استعمال پر 11 روپے 42 پیسے کا ریلیف جبکہ زیادہ بجلی کے استعمال پر 26 روپے 7 پیسے فی یونٹ کا ریلیف دیا جائے گا۔
کمرشل صارفین نےان تین ماہ کے دوران بجلی کے کم سےکم استعمال پر 13 روپے 46 فیصد جبکہ زیادہ سے زیادہ استعمال پر 22 روپے 71 پیسے فی یونٹ کا ریلیف پائیں گے۔

مزید پڑھیں:امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان پر جرمانہ

صنعتی صارفین کے لئے ریلیف میں کم سے کم بجلی استعمال کرنے والے صنعتی یونٹس 5 روپے 72 پیسے جبکہ زیادہ استعمال پر 15 روپے 5 پیسے فی یونٹ کا ریلیف دیا جائےگا۔
دوسری جانب حکومت کے ونٹر پیکج کو مسترد کرتے ہوئے جماعت اسلامی نے آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف قرار دیا۔ اپنے ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ اضافی بجلی پر نہیں براہ راست تمام یونٹس پر بجلی کی قیمت کم کی جائے۔ ونٹر پیکیج گھن چکر اور عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔ متعدد آئی پی پیز معاہدوں کی منسوخی/ نظر ثانی پرحکومت خود سینکڑوں ارب کی بچت کا اعلان کررہی ہے تو پھر بنیادی ٹیرف میں کمی کیوں نہیں کی جارہی؟

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button