روسی عدالت کا گوگل کو بھاری جرمانہ،گوگل ادا کرنے سےقاصر
یہ جرمانہ اتنا ہے کہ آپ آدمی کے پاس اس کو بیان کرنے کیلئے الفاظ نہیں ہیں جبکہ معاشی ماہرین بھی اس جرمانے کو صرف تشبیہ دے کر واضح کر رہے ہیں۔

روس کی عدالت نے مشہور زمانہ سرچ انجن گوگل کو اتنا جرمانہ عائد کیا ہے جو کہ گوگل بھی عائد کرنے سے قاصر ہے کیونکہ یہ عالمی جی ڈی پی سے بھی کہیں زیادہ ہے۔
یہ جرمانہ اتنا ہے کہ آپ آدمی کے پاس اس کو بیان کرنے کیلئے الفاظ نہیں ہیں جبکہ معاشی ماہرین بھی اس جرمانے کو صرف تشبیہ دے کر واضح کر رہے ہیں۔
گوگل کو جرمانہ؛ کتنا اور کیوں ہوا؟
گوگل پر روس میں 20,000,000,000,000,000,000,000,000,000,000,000,000 ڈالرز (2.5 ٹریلین ٹریلین ٹریلین ڈالر) کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
گوگل کو عائد کیا گیا یہ جرمانہ دیکھا جائے تو 33 ہندسوں والی رقم بنتی ہے جبکہ آئی ایم ایف کے مطابق، اگر اسے سیاق و سباق میں دیکھا جائے تو عالمی جی ڈی پی کا تخمینہ تقریباً 110 ہزار ارب ڈالر (12 ہندسوں کی رقم) تک پہنچتا ہے۔
یہ فیصلہ 4 سال مقدمے چلنے کے بعد سامنے آیا ہے۔ 2020 میں گوگل کے زیر انتظام یوٹیوب نے امریکی پابندیوں کے تناظر میں روسی چینل Tsargrad کو بین کر دیا تھا۔ اس کے بعد عدالت جنگ کا آغاز ہوا۔ اس وقت عدالت نے چینل بلاک کر نے پر ایک لاکھ روبل (روسی کرنسی) جرمانہ عائد کیا تھا۔
اس کے بعد روس یوکرین جنگ کے تناظر میں گوگل نے دیگر روسی میڈیا اداروں پر 2022 میں پابندی عائد کی تو عدالت نے گوگل پر مزید جرمانے عائد کیئے اور اب 17 میڈیا اداروں کے یوٹیوب چینل پر پابندی بعد گوگل پر ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: گوگل کو 51.7 ملین ڈالر کا جرمانہ
روس نے گوگل کے اکاؤنٹس منجمند کر دیئے تھے جس پر کمپنی کی روسی شاخ نے دیوالیہ ہونے کا اعلان کر دیا تھا۔
عدالت نے اب کے فیصلے میں کہا کہ 2020 میں سنائی گئی سزا کے بعد گوگل کو فوری طور پر چینلز کو بحال کرنا تھا جبکہ جرمانے میں ہرہفتے دوگنا اضافہ ہورہا تھا۔
یوں اب گوگل پر کل جرمانہ پوری دنیا کی جی ڈی پی سے بھی زائد ہو گیا ہے جسے گوگل بھی ادا کرنے سے قاصر ہے۔
گوگل نے اپنے تازہ ترین سہ ماہی نتائج میں روس میں اپنے جاری قانونی مسائل کو تسلیم کیا۔ تاہم ایسا لگتا ہے کہ اس جرمانے کا گوگل پیرنٹ الفابیٹ پر کوئی اثر نہیں پڑا، جس نے اپنی تیسری سہ ماہی کی آمدنی کی توقعات کو مات دینے کے بعد منگل کو مارکیٹ کے بعد کی تجارت میں اس کے حصص میں 5 فیصد سے زیادہ اضافہ دیکھا۔
یاد رہے کہ روس آزادی اظہار رائے پر سخت قدغن رکھنے والے ممالک میں سے ایک ہے۔ یہاں رائے کو کھلم کھلا بیان کرنے کی راہ میں کئی رکاوٹیں حائل ہیں۔
کیا گوگل یہ جرمانے ادا کر پائے گا؟
یہ جرمانہ جو کہ دنیا بھر کی جی ڈی پی سے بھی زائد ہے گوگل کیلئے قابل ادائیگی نہیں ہے۔ دوسری جانب پابندی کے بعد روس میں گوگل کا سیٹ اپ مکمل طور پر دیوالیہ بھی ہو چکا تھا، اس لئے اس کی ادائیگی کی کوئی صورت نظر نہیں آرہی۔
گوگل نے ابھی یہ بھی واضح نہیں کیا ہے کہ وہ اس معاملے پر مزید قانونی کارروائی کرے گا یا نہیں۔ ایسا کوئی باضابطہ رد عمل ابھی موصول نہیں ہوا ہے۔