اہم خبریںپاکستان

ترامیم کو ووٹ نہ دینے کے باوجود پی ٹی آئی کو مخدوم زین قریشی کیوں قبول نہیں

حکومت نے آئینی ترمیم منظور کرانے کیلئے قومی اسمبلی میں پانچ پی ٹی آئی اراکین سے ووٹ لئے جن میں عثمان علی، مبارک زیب خان، ظہورقریشی، اورنگزیب کھچی اور پی ٹی آئی کے حمایت مسلم لیگ (ق) کے چوہدری الیاس شامل تھے۔
تاہم پی ٹی آئی کی جانب سے 9 ایم این ایز کی فہرست جاری کی گئی تھی جس میں مخدوم زین قریشی کا نام بھی تھا۔ زین قریشی کی بہن شہر بانو قریشی نے گزشتہ روز ہی انکشاف کیا تھا کہ ان کے بھائی 16 فروری سے لاپتہ ہیں اور انہیں شک ہیں کہ انہیں اغواء کر لیا گیا ہے۔
تاہم جب آئینی ترامیم کیلئے ووٹنگ کا وقت آیا تو صرف 5 پی ٹی آئی اراکین ہی سامنے آئے اور مخدوم زین قریشی موجود نہ تھے۔
لیکن چند صحافیوں کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ انہیں حکومتی لابی میں ریزرو رکھا گیا تھا۔ ایسا دعویٰ صحافی اعزاز سید نے کیا تھا جنہوں نے زین قریشی کے علاوہ مقداد حسین، ریاض فتیانہ اور اسلم گھمن کو بھی بطور ریزرو رکھنے کی اطلاعات دی تھیں۔
عین اس وقت کے جب قومی اسمبلی میں ووٹنگ کا عمل جاری تھا، زین قریشی کا ایک ویڈیو بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے مؤقف اپنایا کہ آئینی ترمیم کے حوالے سے ان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ ہے۔ انہوں نے اسمبلی میں موجودگی کی خبر کی تردید کرتے ہوں کہا کہ خان کے ساتھ تھا، ہوں اور رہوں گا۔

مزید پڑھیں:‌16 اکتوبر کو غائب ہونے والے زین قریشی کی خبر 20 اکتوبر کو کیوں باہر آئی

انہوں نے اپنے خاندان کی پارٹی کیلئے خدمات بھی گنوایں اور بتایا کہ وہ اپنے والد کی ہدایت اور پارٹی پالیسی کے مطابق روپوشی تھے۔
تاہم ان کی ویڈیو اپنے ایکس اکاؤنٹ سے پہلے استحکام پاکستان پارٹی کے میڈیا ایکٹوسٹ ڈاکٹر فرحان ورک کے اکاؤنٹ سے پوسٹ ہوئی جس پر انہیں سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کارکنان نے انہیں مشکوک قرار دیا۔
بعدازاں جب عامر ڈوگر اور صاحبزادہ حامد رضا سے سوال کیا گیا تو حامد رضا نے جواب دیتے ہوئے زین قریشی کی ویڈیو کی ٹائمنگ پر سوال اٹھایا۔
اسی طرح اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شیر افضل مروت نے بھی سوال اٹھایا کہ زین پارٹی سے رابطے میں کیوں نہ تھے۔ شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ جب زین قریشی کی اہلیہ اغواء ہوئیں تو شہربانو قریشی نے 5 منٹ میں ٹویٹ چلا دی لیکن یہاں چار دن تک زین قریشی کا پتا نہیں چلا۔
شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ باقی سب ایک طرف اور زین قریشی کی بات ہم سب کو پریشان کر رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شواہد زین قریشی کے خلاف ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button