اہم خبریں

بانی پی ٹی آئی عمران خان کیلئے کل کا دن اہم کیوں؟

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کیلئے کل کا دن بہت اہم ہونے جارہا ہے کیونکہ علی امین گنڈا پور کی مبینہ گمشدگی کے بعد پہلی دفعہ ان کا کوئی بیان سامنے آسکتا ہے۔ ہفتہ کے روز سے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی گمشدگی اور جمعہ کے روز سے عمران خان کی بہنوں کی گرفتاری کے بعد یہ عمران خان کا اپنے وکلاء یا رہنماؤں سے پہلا رابطہ ہوگا۔
یوں تو عمران خان کو ملنے والے پارٹی رہنما اکثر یہ بات دہراتے رہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی پہلے سے ہی کئی باتوں سے آگاہ ہوتے ہیں جس میں اکثر وہ ملاقات کیلئے آنے والوں کو ہی حیران کر دیتے ہیں۔ لیکن اب دیکھنا ہو گا کہ عمران خان اس صورتحال میں کیسے ریکٹ کرتے ہیں جبکہ ان کی دو بہنوں اور ایک صوبہ جس میں ان کی پارٹی کی حکومت ہے کو گرفتارکیا گیا ہے۔
عمران خان کیلئے یہ اعصاب کی جنگ ہو گی جس میں وہ پہلے تو کامیاب رہے ہیں لیکن اب کی بار ان کا امتحان تھوڑ ا مختلف ہے کیونکہ اس سے قبل علی امین گنڈا پور کو ان سے ملنے کی مکمل آزادی تھی۔ اب جبکہ علی امین ہی منظر عام سے غائب ہیں تو دیکھنا ہو گا کہ کون رہنما جیل میں ان سے ملنے کی کوشش کرتا ہے اور کیا اسے اجازت دی جاتی ہے یا نہیں۔

مزید پڑھیں:‌آئینی ترامیم کی بات حکومت کا اگلا ٹاسک، سوشل میڈیا کی بندش؟

وفاقی وزیر داخلہ علی امین گنڈا پور کی گرفتاری سے انکاری ہیں اور انکے بقول وہ خود بھاگے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کا الزام ہے کہ وزیر اعلیٰ کو اغواء کر کے نامعلوم مقام پر رکھا گیا ہے جہاں سے ان پر دباؤ ڈالا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ صحافی عیسیٰ نقوی کی رپورٹ کے مطابق علی امین گنڈا پور کو پی ٹی آئی نے آفیشل واٹس ایپ گروپس سے نکال دیا ہے اور ان کی دوبارہ شمولیت ان کے منظر عام پر آنے اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اجازت سے مشروط کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button