سوشل

ڈاکٹر عفان قیصر سوشل میڈیا اور میڈیکل سے کتنے پیسے کماتے ہیں

معروف پاکستانی ڈاکٹر اور یوٹیوبر ڈاکٹر عفان قیصر نے سوشل میڈیا اور میڈیکل سے ہونے والے اپنی آمدنی کھول کر رکھ دی۔ وہ مشہور پاکستانی یوٹیوبر حافظ احمد کے ساتھ پوڈ کاسٹ میں شریک تھے۔
پوڈکاسٹ کے دوران حافظ احمد نے ان سے سوال کیا کہ سوشل میڈیا اور میڈیکل کے شعبے سے وہ کتنی کمائی کر رہے ہیں؟ اس پر جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر عفان قیصر کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا ہو یا میڈیکل شعبہ وہ دونوں سے ہی پیسے نہیں بنا پاتے۔
اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر عفان کا کہنا تھا کہ ان کا فیس بک پارٹنرشپ پر چل رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ان کے پاس جو آمدن آتی ہے، اس میں سے جب کیمرہ مین اور ایڈیٹرز کی تنخواہ نکل جاتی ہے تو ان کے پاس پیچھے کچھ نہیں بچتا۔
ڈاکٹرعفان کا کہنا تھا کہ یوٹیوب سے انہیں 70 سے 80 ہزار روپے موصول ہوتے ہیں، لیکن یہ رقم یوٹیوب کو مینیج کرنے والے شخص کی تنخواہ میں نکل جاتی ہے۔
ڈاکٹر عفان قیصر نے انکشاف کیا کہ وہ سپانسرڈ ویڈیوز بنانے سے بھی اجتناب کرتے ہیں۔ انہوں نے چیلنج دیا کہ کوئی ایک سپانسر سامنے لے آئیں جس کیلئے میں نےکبھی کام کیا ہو۔ انہوں نےکہا کہ کبھی کسی پراڈکٹ کی تشہیر میں انہوں نے کبھی حصہ نہیں لیا اور لاکھوں کی آفرز ٹھکرائی ہیں۔

مزید پڑھیں: تربوز کو انجکشن کی سائنس:‌ڈاکٹر عفان قیصر کو10 کروڑ کا جرمانہ؟

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کے والد اور والدہ دونوں ڈاکٹرز ہیں اور ان کی خاندانی زمینیں بھی بہت زیادہ ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اچھا بیک گراؤنڈ ہونے کی وجہ سے وہ ڈاکٹری سے بھی زیادہ پیسہ نہیں بناتے۔
ڈاکٹر عفان نے واضح کیا کہ انہوں نے اپنی کلینک پرلکھ کر لگایا ہوا ہے کہ مریض کی مرضی ہے وہ جہاں سے ٹیسٹ کرائے، میرا اس میں کوئی عمل دخل نہیں ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہسپتال سے آنے والی آمدن سے بھی خرچے پورے ہوتے ہیں اور وہ زیادہ پیسے نہیں بناتے ہیں۔
ڈاکٹر عفان ڈاکٹری کے ساتھ فوڈ پوسٹمارٹم کی وجہ سے بھی خبروں میں رہتے ہیں۔ رواں سال بھی انہوں نے تربوز کو انجکشن لگانے کے حوالے سے ایک ویڈیو بنائی تھی جس پر انہیں قانونی نوٹس بھی بھیجا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button