اب حکومت نہیں پی ٹی آئی آئینی ترامیم کا مسودہ بنائے گی

شہراقتدار میں بڑی تبدیلی دیکھنے کو ملی ہے جس میں اب آئینی ترامیم کا مسودہ حکومت کی بجائے اپوزیشن یعنی کے پی ٹی آئی تیار کرےگی۔یہ پیش رفت آج پی ٹی آئی اور جمعیت علمائے اسلام کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ہوئی جہاں صحافی زبیر علی خان کے مطابق پی ٹی آئی اور جے یو آئی ف کے درمیان ملاقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ دونوں جماعتوں کا مشترکہ طور پر آئینی ترمیم کا مسودہ تیار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ بیرسٹر سلمان اکرم راجہ اور سینیٹر مرتضی کامران مل کر اپوزیشن کا متفقہ آئینی ترمیم کا مسودہ تیار کریں گے۔
اس حوالے سے پی ٹی آئی کے سینٹرل ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری اخوانزدہ حسین احمد نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ تحریک انصاف کے مذاکراتی وفد نے سربراہ جمیعت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سلمان اکرم راجہ، اخونزادہ حسین احمد اور سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا بھی شامل تھے۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
مزید پڑھیں: اب چیف جسٹس کیلئے آئین و قوانین میںتبدیلیاں ہو ںگی
اخوانزادہ حسین احمد نے لکھا کہ مجوزہ آئینی ترمیم جمہوریت اور آزاد عدلیہ پر شب خون مارنے کے مترادف تھا۔ اس کا مقابلہ مولانا نے پارلیمان میں جس طرح کیا اور حکومت وقت کو مضبوط اپوزیشن کے کردار کی جو جھلک دکھائی اس کو تحریک انصاف اور اپوزیشن اتحاد کی ساری سیاسی جماعتوں نے سراہا ہیں۔ اس بات پر اتفاق ہوا کہ آئندہ دنوں میں بھی اپوزیشن اس طرح یک زباں ہو کر آئین و قانون کی بالادستی اور عوام کی حاکمیت کے لئے اپنا کردار ادا کریں گی۔
یاد رہے کہ آج ہی حکومت ایک بار پھر آئینی ترامیم سے پیچھے ہٹتی دکھائی دی جہاں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے آج باقاعدہ پریس کانفرنس کی اور بتایا کہ حکومت فی الوقت آئینی ترامیم لانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔