انٹرٹینمنٹ

اداکارہ درفشاں سلیم کو مداح نے بوسہ دے ڈالا

ڈرامہ سیریل عشق مرشد میں مرکزی فی میل کردار ادا کرنے والی اداکارہ درفشاں سلیم کو ڈرامے کی پریمیئر کے دوران ایک خاتون مداح نے گال پر بوسہ دے ڈالا۔ خاتون مداح کی جانب سے بوسہ دیئے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اور اسے شیئر کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ بلال عباس اور در فشاں سلیم کا مشہور ڈرامہ عشق مرشد کا پریمیئر تین مئی کو لاہور میں منعقد کیا گیا اور تین مئی کو ہی ڈرامے کی آخری قسط کو سینما گھروں کی بڑی سکرینوں پر دکھایا گیا۔


ڈرامے کی پریمیئر کے بعد بلال عباس اور درفشاں سلیم مداحوں کے ساتھ گل مل گئے اور سیلفیاں اور تصاویر بنوائیں۔ ایسے میں ایک خاتون مداح ان کے قریب آئی اور ان کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے انہیں بوسہ دے ڈالا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس پر اداکارہ چونک سی جاتی ہیں اور خود کو ان سے دور کرتے ہوئے جلدی جلدی تقریب سے نکلنے کی کوشش کرتی ہیں۔
مز ید پڑھیں: کیا واقعی عاصم اظہر کا کٹ گیا ہے؟

اس سے قبل مقبول ترین ڈرامے عشق مرشد کی آخری قسط کو لاہور میں سینما گھروں کے بڑے پردے پر دکھایا گیا۔ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں اب یہ رحجان بڑھتا جارہا ہے کہ جس ڈرامے کو زیادہ پسند جاتا ہے اس کی آخری قسط سینیما گھروں میں بڑے پردے پر دکھائی جاتی ہے جسے مداح بھی انجوائے کرتے ہیں اور ڈرامے کے مرکزی کردار بھی لوگوں میں گھل مل جاتی ہیں۔
ڈرامہ سیریل عشق مرشد کی 40 منٹ دورانیہ کی یہ 31ویں اور آخری قسط دیکھنے کے لیے ڈرامے کی کاسٹ اور مداحوں کے ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر اداکار بلال عباس کے والدین نے بھی شرکت کی۔ شائقین نے ڈرامے کو سراتے ہوئے دوسرا سیزن بنانے کی بھی فرمائش کر ڈالی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button