
پاکستان میں خوفناک وبائی مرض منکی پاکس تیزی سے پھیلنے لگا ہے جس کا چوتھا کیس بھی آج رپورٹ ہو چکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے 47 سالہ شخص میں وائرس کی تصدیق ہو گئی۔
متاثرہ شخص پشاور ایئرپورٹ پر پہنچا تو میڈیکل ٹیم کی سکریننگ کے دوران اس وبائی مرض کی علامات ظاہر ہوئیں، جس کے بعد متاثرہ شخص کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ مریض کی رپورٹ آنے کے بعد ان میں منکی پوکس کی تصدیق ہو گئی۔
ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ کے پی کے ڈاکٹر ارشاد کے مطابق مریض کی حالت اب بہتر ہے اور وہ ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ مریض کا تعلق پشاور سے بتایا جا رہا ہے اس سے قبل گزشتہ روز بھی منکی پاکس کا ایک کیس سامنے ایا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ہی عالمی ادارہ صحت نے منکی باکس کو پبلک ہیلتھ ایمرجنسی قرار دیا تھا، جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایات جاری کی تھیں کہ ملک بھر میں منکی پاک سے روکنے کے لیے نگرانی سخت کی جائے۔
اس وقت وزیراعظم کے کوارڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار احمد برتھ نے بتایا تھا کہ گزشتہ سال اپریل سے اب تک منکی پاکس کے صرف 11 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جس میں ایک شخص کی وفات ہوئی تھی جس کی وجہ اس کا پہلے سے ایک سے متاثرہ ہونا تھا۔
مزید پڑھیں:پاکستان میںپھیلنے والی وباء منکی پاکس کیا ہے اور اس سے کیسے بچا جائے
ایک رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی جانب سے منکی پاکس کو اس وقت ہیلتھ ایمرجنسی قرار دیا گیا جب 100 سے زائد ممالک میں اس کے ایک لاکھ کے قریب تک کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ ان میں سے کئی افراد صحت یا بہت چکے ہیں جبکہ باقی افراد ابھی زیر علاج ہیں۔
اس بیماری میں جسم پر تکلیف دہ ریشز پڑتے ہیں جس کے ساتھ بخار، جسم درد اور سردی لگنے جیسی علامات بھی ظاہر ہوتی ہیں۔ شدید بیماری کی صورت پر جسم میں مختلف حصوں پر زخم بھی پیدا ہونے لگ جاتے ہیں۔