پاکستانسیاست

22 اگست کو پی ٹی آئی کے جلسے کیلئے شیر افضل مروت کا بڑا اقدام

پاکستان تحریک انصاف نے عدالتی اجازت کی آنکھ مچولی کے بعد بالاآخر اسلام آباد میں 22 اگست کو جلسہ کرنے کا پلان فائنل کر رکھا ہے۔ اسی حوالے سے پی ٹی آئی کارکنان کو متحرک کرنے میں پیش پیش شیر افضل مروت نے اسلام آباد میں جلسہ گاہ کا دورہ کیا۔
اس موقع پر شیر افضل مروت کاکہنا تھا کہ یہ جگہ ناکافی ہے، ہمارا جلسہ ترنول سے لے کر سنگجانی کے مقام تک ہوگا کیونکہ یہ لوگ پانچ کنال کی جگہ میں تو آنے سے رہے۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پرچہ انہوں نے بس ایک ہتھیار کے طور پر رکھا ہوا ہے۔ ہمیں کوئی پرواہ نہیں ہے چاہے یہ ہم پر روڈ بلاکیڈ کا پرچہ کریں یا دہشت گردی کا، ہم بھاگے کبھی نہیں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ لاکھوں کی عوام پر یہ چھاپہ مارنے کی جرات تو دکھا دیں۔ جلسہ ہوگا ہمارا ملک ہے ہماری زمین ہے۔ انہوں نے شکاری کتوں کی طرح یہ حرکتیں شروع کی ہوئی ہیں اس کو بند کرنا چاہیے۔ ہم جلسہ ہر صورت میں کریں گے اور لاکھوں کا مجمع اکٹھا کریں گے۔

مزید پڑھیں:ایک ہی دن میں‌احسن اقبال کو ریلیف، عمران خان کے خلاف نیا کیس

پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے بھی اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے پی ٹی آئی ورکرز کو جلسے میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے لکھا کہ :اب نہیں تو کب نکلو گے؟ عمران خان کی پکار پر لبیک کہیں! اسلام آباد جلسہ 22 اگست بروز جمعرات ترنول چوک پشاور روڈ ۔نکلو اپنی آن کی خاطر، پہچان کی خاطر، اپنے کپتان عمران خان کے خاطر، سب سے بڑھ کر پاکستان کے خاطر! پاکستان تحریک انصاف کا ہر ورکر اور پاکستان میں رہنے والا ہر شہری اپنی شرکت یقینی بنائیں۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کا جلسہ کی تیاریوں بارے خیبرپختونخوا ہاؤس میں اہم اجلاس ہوا جس میں جلسے کے انعقاد کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button