
خیبرپختونخوا کے وزیر برائے تعمیرات و مواصلات شکیل احمد خان اپنی وزارت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے علی امین گنڈاپور پر کرپشن کے الزامات بھی لگائے۔اپنا استعفیٰ پیش کرتے ہوئے انہوں نے صوبے میں جاری کرپشن کے خلاف آواز اٹھا دی۔
شکیل احمد نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ میں نے اپنے ضمیر اور قائد عمران خان کے وژن کے مطابق صوبے میں جاری لوٹ مار کرپشن اور بد انتظامی کے خلاف علم بغاوت بلند کر دیا ہے میرا اللہ اور قوم گواہ ہے میں نے ہمیشہ اپنی نظریہ کو وزارتوں اور عہدوں سے بالاتر رکھا ہے۔
خٹک اور محمود خان کے کارناموں کو بھی بےنقاب کیا تھا جس پر مجھے وزارت سے نکالا گیا تھا لیکن وقت نے ثابت کیا کہ کون سچا اور کون جھوٹا تھا میں تمام پارٹی ورکرز کو یہ یقین دلاتا ہوں کہ کبھی بھی اپنے نظریے پر کمپرومائز نہیں کروں گا اور جو سچائی ہے وہ اپنے قوم کے سامنے رکھوں گا۔
شکیل احمد کا کہنا تھا کہ صوبے کے جو حالات چل رہے ہے ایسا نہیں لگتا کہ ہماری حکومت ہے کوئی اور نظام چلا رہا ہے ہم ایک سیکٹری تک تبدیل نہیں کر سکتے نہ کوئی سیکٹری کام کر رہا ہے یہ جنگ میرا اکیلا نہیں یہ میری صوبے اور قوم کی جنگ ہے جو بھی اس صوبے سے غداری کرے گا ہم سب اسے بےنقاب کرے گے۔
مزید پڑھیں: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نیا توشہ خانہ کیس لڑکھڑانے لگا
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عاطف خان بھی شکیل احمد خان کے حق میں آگئے ۔ انہوں نے بیان دیا کہ شکیل خان دس سال کابینہ میں ساتھ رہے آج تک ان سے ذیادہ ایماندار وزیر نہیں دیکھا۔ جیل میں عمران خان کے پوچھنے پر انہوں نے خیبرپختونخوا کابینہ میں کرپشن کی نشاندہی کی تھی۔ شکیل خان کیخلاف سازش کی گئی جس کے دو کرداروں کو وقت آنے پر بے نقاب کریں گے۔
پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر نے بھی شکیل خان کے حمایت کرتے ہوئے بیان دیا کہ میں اللہ پاک کو حاضر ناضر جان کر حلف اٹھا ہوں کہ شکیل خان سابقہ منسٹر ایک انتہائی ایماندار شخص ہے دس سال منسٹر ہوکے بھی اج تک اس کے پاس ذاتی گاڑی نہیں۔ آج بھی وہ اپنے سیکیورٹی گارڈز اور پی ایس کا مقروض ہوتا ہے۔
دوسری جانب شکیل احمد خان نے عمران خان سے ملاقات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگلے ہفتے سابق وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ہوگی۔ صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو اور وزیر ایجوکیشن فیصل ترکئی بھی ساتھ ہونگے۔ خان صاحب کے سامنے ایفکس کمیٹی کے حقائق سامنے رکھے گے تمام ورکرز مطمئن رہے۔