دل کی دھڑکن سے ڈیوائس ان لاک کرنے کیلئے ایپل صارفین ہو جائیں تیار
ایپل واچ میں دیئے گئے ای سی جی فیچر کے ذریعے پہلے دل کی دھڑکن کو مانیٹر کیا جاسکتا ہے لیکن اب ایپل ہارٹ ان لاک نامی فیچر متعارف کرانے لگا ہے۔

سمارٹ فونز کو فنگر پرنٹ، پیٹرن یا فیس لاک کے ذریعے ان لاک کرنا تو آپ نے سن رکھا ہو گا لیکن کیا آپ نے کسی فون کو دل کی دھڑکن سے ان لاک ہوتے دیکھا ہے؟
جی ہاں ایپل اب ایک نئی فیچر متعارف کرانے جارہا ہے جس کی مدد سے صارفین اب دل کی دھڑکن سے بھی ڈیوائس ان لاک کر پائیں گے۔
ایپل صارفین اب کرپائیں دل کی دھڑکن سے ڈیوائس ان لاک:
ایپل واچ میں دیئے گئے ای سی جی فیچر کے ذریعے پہلے دل کی دھڑکن کو مانیٹر کیا جاسکتا ہے لیکن اب ایپل ہارٹ ان لاک نامی فیچر متعارف کرانے لگا ہے جس سے آئی واچ پہنے صارفین دل کی دھڑکن سے ڈیوائس ان لاک کر پائیں گے۔
ہر انسان کی دل کی دھڑکن کا ردھم مختلف ہوا کرتا ہے۔ اسی لئے اس ٹیکنالوجی کومتعارف کرانے سے ایپل صارفین کی ڈیوائس سیکورٹی میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔
آئی واچ میں دل کی دھڑکن ناپنے کا یہ فیچر پہلے سے ہی موجود ہے جس کی مددسے صارفین یا تو واچ کے پچھلے حصے سے سینسر کی مدد سے یا پھر انڈیکس فنگر رکھ کر دل کی دھڑکن ناپ سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: ایپل واچ سے خاتون کی جان بچانے والا ڈاکٹر
ایپل واچ سے خاتون کی جان بچانے والا ڈاکٹر:
یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ ایپل اپنی ڈیوائسز میں شاندار سروسز متعارف کرا رہا ، چند روز قبل ایپل واچ سے خاتون کی جان بچا لی گئی تھی۔
ایپل واچ کے ذریعے خاتون کی جان بچانے کا ایک واقعہ بھی گزشتہ دنوں انڈیا سے سان فرانسسکو جانے والی فلائٹ میں پیش آیاتھا جہاں دوران پرواز خاتون کی طبعیت بگڑ گئی تھی۔
اس پر وہاں فلائٹ میں موجود ڈاکٹر نے خاتون کی ایپل واچ کے ذریعے ای سی جی کرتے ہوئے تشخیں کی اور انہیں ایک ٹیبلٹ دی جس سے وہ سان فرانسسکو تک باحفاظت پہنچ گئیں۔
اس کے بعد انہیں طبی امداد کیلئے باقاعدہ طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں خاتون کی حالت اب بہتر بتائی جاتی ہے۔
ایپل واچ کے ذریعے جان بچانے کے اس واقعے کو میڈیا پر بہت پذیرائی ملی تھی۔ لیکن اب آئی فون میں بھی ایسا فیچر متعارف کرانے کی کوشش کی جارہی ہے جس سے مستند طریقے سے دل کی دھڑکن کو ناپا جاسکے۔
اس فیچر کے متعارف ہونے کے بعد آئی فون صارفین صرف ڈیوائس ہاتھ میں پکڑ کر دل کی دھڑکن مانیٹر کر سکیں گے جبکہ اس کے ساتھ وہ اس سے فون بھی ان لاک کر سکیں گے۔
اختتامیہ:
جہاں ایپل کو نیا سیکورٹی فیچر اپڈیٹ کرنے پر سراہا جارہا ہے وہیں صارفین کی زیادہ داد اس کے ای سی جی فیچرکی طرف ہے۔
یہ فیچر ایمرجنسی صورت میں استعمال کر کے ابتدائی طبی امداد کے ساتھ کئی قیمتی جانوں کو بچایا جاسکتا ہے۔
حالیہ دنوں میں جہاز میں ہونے والے واقعہ جس میں ڈاکٹر نے ایک خاتون کی اپپل واچ کی ذریعے جان بچائی، ایپل کی شہرت کو ایک بار پھر چار چاند لگا دیئے ہیں اور صارفین کہتے ہیں کہ یہاں قیمتوں پر کمپرومائز نہیں ہے تو کوالٹی پر بھی کوئی دوسری رائے نہیں۔