عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور

عالیہ بھٹ نے رنبیر کپور کیلئے اپنی کس عادت کو بدل ڈالا

مشہور بالی وڈ جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ ایک دوسرے کے بارے میں دلچسپ باتیں شیئر کرتے رہتے ہیں جو ان کے مداحوں کیلئے بھی دلچسپی سے خالی نہیں ہوتی ہیں۔حالیہ دنوں میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کے دوران رنبیر کپور نے انکشاف کیا ہےکہ شادی کے بعد عالیہ نے خود کو بہت بدلا ہے خاص طور پر اپنی اونچی آواز میں بات کرنے کے انداز کو۔
رنبیر نے تسلیم کیا کہ ان کی نسبت عالیہ نے شادی کیلئے اپنے آپ میں بہت تبدیلی پیدا کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شادی سے قبل وہ بہت تیز لہجے میں بات کرتی تھیں۔ تاہم جب آپ ایک عرصے تک ایک لہجےمیں بات کرتے ہوں تو اسے بدلنا مشکل ہو جاتا ہے۔ لیکن عالیہ نے ایساکر دکھایا
اس کے ساتھ رنبیر نے پوڈکاسٹ میں عالیہ کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے اور انہیں بہت خاص قرار دیتے ہوئے بتایاکہ عالیہ ان کے چہرے پر مسکراہٹ لاتی ہیں۔
انہوں نے پوڈ کاسٹ کے دوران انکشاف کیا کہ وہ اپنے والد رشی کپور کی بھی بلند آواز میں بولنے کی عادت کی وجہ سے پریشان رہتے تھے۔

مزید پڑھیں: اب تک یمنیٰ‌زیدی سنگل کیوں

عالیہ بھٹ نے بھی ایک ویڈیو میں بتایا تھا کہ رنبیر اونچی آواز میں بولنے سے تنگ آتے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ غصے میں بھی ان کی آواز اونچی نہ ہو۔
یاد رہے کہ دونوں فلمی ستارے 14 اپریل 2022 کو ایک نجی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ تاہم انہوں نے دھوم دھام کی بجائے ایک چھوٹی سی تقریب رکھی تھی جس میں صرف قریبی عزیز شامل تھے۔ اس فلمی جوڑے کی ایک بیٹی بھی ہے جسے راہا کا نام دیا گیا ہے۔
شادی کے سال ستمبر میں ہی اس جوڑے نے براہمسترا پارٹ ون فلم دی تھی جب کہ آئندہ سال وہ لو اینڈ وار نامی سنجے لیلا بھنسانی کی فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں