اہم خبریںپاکستانجرم و سزا

تاوان یا ڈیل؟ کولا نیکسٹ کے مالک کیسے بازیاب ہوئے

5 دن تک اغواء رہنے کے بعد پاکستان کی مشہور سافٹ ڈرنک کمپنی کولا نیکسٹ کے مالک ذوالفقار احمد گزشتہ رات اپنے گھر واپس پہنچ چکے ہیں۔ذوالفقار احمد منگل کو کراچی سے اغواء ہوئے تھے، تاہم ان کی اغواء کی ایف آئی آر پولیس کی جانب سے درج نہیں کی جارہی تھی۔ عدالتی مداخلت کے بعد بالاآخر ایف آئی آر درج کی گئی۔
ذوالفقار احمد کا کیس معروف قانون دان میاں علی اشفاق نے لیا تھا اور ان کی بازیابی کا کیس منگل کو سندھ ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر بھی ہے لیکن اتوار کی رات ان کی باحفاظت واپسی ہو گئی ہے۔
ان کے اغواء کے بعد کمپنی کے دو سینئر ملازمین جنرل منیجر اور ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس کو بھی اغواء کیا گیا تھا۔وکیل علی اشفاق نےکنفرم کیا ہے کہ ان دونوں ملازمین کی بھی باحفاظت واپسی ہو چکی ہے۔
ذوالفقار احمد کی واپسی کوئی ڈیل یا تاوان؟ اس سوال کا جواب ملنا ابھی باقی ہے۔ صحافی طارق متین نے محتاط انداز میں اس حوالے سے اشارہ دیا ہے کہ تقریباً 20 سے 25 کروڑ روپے بطور تاوان دیئے گئے ہوں گے۔

مزید پڑھیں: معروف کاروباری شخصیت اغواء

انہوں نے یہ بات اپنے وی لاگ میں انتہائی محتاط انداز میں کہی۔ انہوں نے براہ راست اتنی رقم دینے کی خبر نہیں دی لیکن انہوں نے حکام سے کہا ہے کہ وہ دیکھیں کے انہی دنوں میں ذوالفقار احمد کے بزنس سے 20 سے 25 کروڑ روپے اگر نکالے گئے ہیں تو اس سے یہی مراد ہے کہ تاوان دیا گیا ہے۔
نیکسٹ کولا کمپنی کے مالک اور معروف کاروباری شخصیت ذوالفقار احمد کی بنا کسی عدالتی کارروائی کے واپسی کو لین دین سے تعبیر کیا جارہا ہے۔
اس حوالے سے جب میاں علی اشفاق سے پوچھا گیا کہ وہ کہا ں‌تھے تو انہوں نے بتایا کہ وہ ذوالفقار احمد سے ملاقات کے بعد تفصیلی ملاقات کے بعد اس حوالے سے مزید تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button