اہم خبریںپاکستانعوام

سرکاری ملازمت کرنے والوں کے لیے بری خبر

پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کے لئے ایک بڑا اور اہم اعلان کردیا ہے جس کے تحت سرکاری ملازمین کی ملازمتوں سے متعلق رول 17 اے کو ختم کر دیا گیا ہے۔ اس رول کے مطابق وہ سرکاری ملازمین جن کی وفات ملازمت کے دوران ہوجائے تو اس ملازمین کے اہلخانہ کو نوکری فراہم کی جاتی تھی،یہ اقدام حکومت کی جانب سےکیا گیا ہے جس کا اصل مقصد یہ ہے کہ سرکاری ملازمت میں میرٹ اور انصاف کے اصولوں کو فروغ دیا جاسکیں.
رپورٹ کے مطابق ، پنجاب سول سرونٹس اپوئنٹمنٹ اینڈ کنڈیشنز آف سروس رولز 1974 میں ترمیم کرتے ہوئے حکومت نے رول 17 اے کو منسوخ کر دیا ہے۔ اس ترمیم کے تحت، پہلے سرکاری ملازم کی وفات کی صورت میں ان کے اہلخانہ میں سے کسی ایک فرد کو نوکری فراہم کی جاتی تھی۔ جس کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ وفات پانے والے ملازم کے اہلخانہ کو مالی مدد فراہم کی جاسکیں تاکہ وہ معاشی مشکلات کا شکار نہ ہو۔

مزید پڑھیں:حکومت کا بھاری ٹیکس ،صارفین کیلئے بری خبر

تاہم، حکومت نے اب اس رول کو ختم کر دیا ہے اس کے متعلق سیکرٹری ریگولیشنز سروسز نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے،جس میں یہ واضح کیا کہ اب سرکاری ملازمین کے اہلخانہ کو ان کی وفات کی صورت میں نوکری نہیں دی جائے گی۔
تاہم، اس اقدام سے سرکاری ملازمین کے اہلخانہ کو بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، پہلےسرکاری ملازمین کے اہلخانہ کو کم از کم ایک نوکری کی یقین دہانی تو ہوتی تھی مگر اب، اس سہولت کوبھی ختم کردیا گیا ہے.

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button