اہم خبریںپاکستانجرم و سزا

ہنی ٹریپ کیس کی ملزمہ کا خلیل الرحمان قمر پرسنگین الزام

ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر پر ہنی ٹریپ کیس کی ملزمہ آمنہ عروج نے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں ویڈیو کے ذریعے بلیک میل کررہے تھے۔
رپورٹ کے مطابق، لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اس پورے معاملے کی سماعت ہوئی۔ اس دوران ملزمہ آمنہ عروج کو تین دنوں کے جسمانی ریمانڈ کی مدت ختم ہونے پر پہلے ضلع کچہری اور پھر انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔
سماعت کے دوران آمنہ عروج نے عدالت کو بتایا کہ خلیل الرحمان قمر انہیں تعلقات قائم کرنے کے لئے بلیک میل کررہے تھے۔

مزید پڑھیں:معروف کاروباری شخصیت اغواء

انہوں نے عدالت میں اس بات کا دعویٰ کیا کہ خلیل الرحمان قمر نے پہلے انہیں ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کیا اور
انہیں یہ لالچ دیا کہ وہ انہیں اداکاری اور ماڈلنگ کے میدان میں آگے بڑھنے کا موقع بھی فراہم کریں گے،آمنہ عروج کا مزید کہنا تھا کہ خلیل الرحمان قمر نے انہیں اس حد تک مجبور کیا کہ وہ ان کے جال میں پھنس گئیں۔
سماعت کے دوران پولیس نے عدالت سے یہ درخواست کی کہ انہیں مزید تفتیش کے لئے ملزمہ کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے تاکہ ان کا موبائل فون برآمد کیا جاسکے، تاکہ اصل حقیقت کو سامنے لایا جاسکے۔ عدالت نے پولیس کی اس درخواست کو منظور کرتے ہوئے ملزمہ کا مزید چار دنوں کا جسمانی ریمانڈ جاری کردیا اور ہدایت کی کہ ملزمہ کو دوبارہ 30 جولائی کو پیش کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button