مشہور ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے بھی فلسطین پر مظالم ڈھانے والےاسرائیل سے ہاتھ ملا لیئے ہیں اور فلسطینیوں کی ڈیجیٹل زندگی ختم کرنے لگا ہے۔تفصیلات کے مطابق مائیکروسافٹ نے ایسے درجنوں بیرون ملک مقیم فلسطینیوں کی ای میل بنا وراننگ بند کر دی ہے جو سکائپ وغیرہ کے ذریعے غزہ میں اپنے اہلِ خانہ سے بات چیت کر رہے تھے۔
بین الاقوامی میڈیا کمپنی بی بی بی سی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے کئی ایسے فلسطینیوں سے بات کی ہے جو کہ مائیکروسافٹ اکاؤنٹس کے ذریعے اپنے گھر کی افراد کی وائس اور ویڈیو چیٹ کے ذریعے خیریت دریافت کرتے تھے۔
ان میں سے کئی صارفین کے اکاؤنٹس 15 سال سے بھی پرانے ہیں اور ان پر انکی کافی یادیں اور ضروری معلومات محفوظ ہیں جنہیں یک دم ختم کرنے سے نہ صرف ان کی ڈیجیٹل زندگی ختم ہو رہی ہے بلکہ اب وہ گھر والوں سے بات کرنے سے بھی محروم ہو رہے ہیں۔
مائیکروسافٹ نے اس حوالے سے صرف اتنا بیان جاری کیا ہے کہ یہ کارروائی سروس کی شرائط کی خلاف ورزی پر کی گئی ہے ۔ مائیکروسافٹ ان افراد کا تعلق حماس سے جوڑ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: یورپی ملک نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کر لیا
یاد رہے کہ حماس کو امریکہ سمیت کئی ممالک دہشت گرد تنظیم تصور کرتے ہیں جبکہ مائیکروسافٹ کا آفس بھی امریکہ میں ہی ہے۔ تاہم ان صارفین کا کہنا ہے کہ ان کا حماس سمیت کسی سیاسی اور مسلح گروہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ وہ تو صرف جنگ زدہ علاقوں میں اپنے پیاروں سے بات کرنے کیلئے اس سہولت کو استعمال کر رہے تھے۔
یاد رہے کہ اسرائیل نے تمام تر سہولیات کے ساتھ غزہ میں انٹرنیٹ کی سہولیات بھی منقطع کر رکھی ہیں تاہم سکائپ کی پیڈ سبسکرپشن سے غزہ میں کال ملانا ممکن ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انٹرنیٹ کی عدم دستیابی کے دوران بھی بیرون ملک مقیم فلسطینی غزہ میں اپنی اہل خانہ کی خیریت دریافت کر پاتے ہیں۔
اس لائف لائن کو ختم کر کے مائیکروسافٹ میں بھی فلسطینیوں کی ڈیجیٹل لائف کو ختم کر رہا ہے جو کہ مزید پریشانی کا باعث ہے۔