پاکستانجرم و سزا

دہشت گرد، منشیات فروش جیل سے فرار

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں سیکورٹی لیپس کا بہت بڑا واقعہ پیش آیا جہاں ضلع راولاکوٹ کی ڈسٹرکٹ جیل پونچھ سے 20 کے قریب قیدی فرار ہو گئے ہیں جن میں دہشت گردی، قتل اور اور منشیات فروشی جیسے سنگین جرائم میں ملوث افراد شامل تھے۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ دوپہر دو سے تین کے درمیان اس وقت پیش آیا جب اہلکار قیدیوں کو بیرکوں سے باہرنکالنے کیلئے دروازہ کھولنے آیا۔ پہلے سے تیاری کیئے بیٹھے قیدیوں نے اہلکار کی آنکھوں میں مرچوں سے حملہ کیا اور باآسانی فرار ہو گئے۔
قیدیوں نے اہلکار سے گن چھین کر فائرنگ بھی کی جسے مقامی میڈیا کی جانب سے رپورٹ کیا گیا۔ تاہم پولیس کی جانب سے قیدیوں کے فرار ہونے کی تصدیق تو کی گئی ہے لیکن فائرنگ کے واقعے کی نفی کی گئی ہے۔
آئی جی جیل خانہ جات کے مطابق واقعے کی تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔ ایس پی پونچھ کے مطابق واقعے کے بعد سے علاقے کی سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے جبکہ فرار ہونے والے قیدیوں کی تلاش کیلئے جگہ جگہ ناکے لگا دیئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:پاکستان پوسٹ سے منسوب فراڈ میسج کیا ہے اور صارفین اس سے کیسے بچیں

پولیس رپورٹس کے مطابق بھاگنے والے 20 قیدیوں میں سے ایک قیدی محافظوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گیا جبکہ دیگر 19 ملزمنوں کی تلاش جاری ہے۔
پولیس نے بھاگنے والے افراد کے نام بھی جاری کر دیئے ہیں۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق فرار ہونے والوں میں زیادہ تر قیدی دہشت گردی، منشیات فروشی جیسے سنگین جرائم میں ملوث تھے اور ان میں سے بعض ملزمان کو باقاعدہ طور پر سزا بھی سنائئی جا چکی ہے۔
واقعے کے بعد سے علاقے میں خوف و ہراس پایا جارہا ہے کیونکہ سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث افراد کا اس طرح جیل سے فرار ہونا کسی خطرے سے کم نہیں ہے۔ تاہم پولیس پر عزم ہے کہ سیکورٹی اداروں کی مدد سے جلد فرار قیدیوں کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button