اہم خبریںپاکستان

ایک ہفتےمیں ایدھی سرد خانے آنے والی 700 لاشوں کی وجہ کیا

کراچی میں گزشتہ سات دنوں میں تقریباً 695 افراد کی میتیں ایدھی سرد خانے منتقل کی گئیں ہیں جو کہ ایک بڑا نمبر ہے۔ بظاہر ان اموات کی وجہ کراچی کی شدید گرمی بتائی جاتی ہے جس میں متاثرہ افراد ہیٹ ویو کا شکار ہوئے تاہم حکام نے اس کی اب تک تصدیق نہیں کی ہے۔
فیصل ایدھی کے مطابق 20 سے 26 جون کے دوران ایدھی سرد خانوں میں 695 افراد کی میتیں لائیں گئیں جو معمول سے تقریباً چارگنا ہے۔
فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ گزشتہ سالوں میں جون کے ان شدید گرمی کے دنوں میں تقریباً 35 یا 40لوگ روزانہ سرد خانے لائے جاتے ہیں ۔ لیکن اس بار یہ نمبر ناقابل بیان ہے۔
ایدھی ذرائع کے مطابق بدھ کے روز 141 افراد کی میتیں ایدھی سردخانوں میں منتقل کی گئیں لیکن جمعرات کو یہ نمبر کم ہو کر 127 تک آیا ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ موسم کی شدت کم ہونے سے اموات میں کمی ہوئی ہے۔
جہاں فیصل ایدھی، مقامی اور بین الاقوامی میڈیا ان بڑی تعداد میں اموات کو گرمی سے جوڑ رہا ہے وہیں کمشنر کراچی اس بات کو تسلیم کرنے سے انکاری ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں ایک نئے فوجی آپریشن کی ضرورت کیوں پیش آرہی

انہوں نے ہیٹ ویو سے بڑی تعداد میں لوگوں کی موت کے دعوے کو غلط قرار دیتے ہوئے بتایا کہ پیر اور منگل کو صرف 10 افراد کو ہیٹ ویو سے اموات ہوئی ہیں۔
انہوں نے فلاحی اداروں سے التماس کیا ہے کہ وہ خود سے اموات کا نمبر جاری کرنے کی بجائے انتظامیہ سے راہنمائی لیں۔
فیصل ایدھی کے بقول زیادہ تر لاشیں ان علاقوں سے لائی گئیں ہیں جہاں لوڈشیڈنگ زیادہ ہے جس سے گمان یہی گزرتا ہے کہ وجہ ہیٹ ویو ہی ہو سکتی ہے ۔
دوسری جانب کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کادورانیہ 18 سے 20 گھنٹے تک پہنچ چکا ہے جو کہ اس شدید گرمی میں ناقابل برداشت ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button