
گرم پانی سے نہانا نہ صرف انسان کی سُستی ختم کرتا ہے بلکہ انسان کی طبیعت میں تازگی بھی پیدا کرتا ہے۔ حالیہ تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ گرم پانی کا استعمال ڈپریشن جیسی بیماری کے علاج میں بھی مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ڈپریشن ایک ایسی بیماری ہے جس میں مبتلا افراد ذہنی تناؤ اور بے چینی کا شکار ہوتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق،جرمنی کی فریبرگ یونیورسٹی کے ماہرین نے 45 ڈپریشن کے مریضوں پر تحقیق کی ان مریضوں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا۔ ایک گروپ کے افراد کو روزانہ 104 سینٹی گریڈ گرم پانی سے 30 منٹ تک نہلایا گیا، جبکہ دوسرے گروپ کو ہفتے میں دو مرتبہ 40 سے 45 منٹ تک ایروبک ایکسرسائز کروائی گئی۔ آٹھ ہفتوں کے بعد ماہرین نے دونوں گروپس کا ڈپریشن اسکیل پر موازنہ کیا۔
نتائج دیکھنے کے بعد یہ صاف ظاہر ہوا کہ جو افراد روزانہ گرم پانی سے نہاتے تھے، ان کے ڈپریشن اسکیل میں 6 پوائنٹس کی کمی آئی، جبکہ ایروبک ایکسرسائز کرنے والے گروپ کے افراد کے اسکیل میں صرف 3 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔ یہ نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ گرم پانی سے نہانا ڈپریشن کے علاج میں زیادہ مؤثر ہے۔
مزید پڑھیں: فریزر کے بغیر گوشت کو محفوظ بنانے کے روایتی طریقے
صرف یہی نہیں گرم پانی سے نہانا پٹھوں کے درد کو کم کرتا ہے اور جسم کو سکون فراہم کرتا ہے۔ گرم پانی سے نہانے سے جلد کو بھی بہت فوائد حاصل ہوتے ہیں یہ جلد کو ہائیڈریٹ کرتا ہے اور زیادہ دیر تک نمی فراہم کرتا ہے۔ جلد کے خلیوں میں آکسیجن کی روانی بہتر ہوتی ہے جس سے جلد نرم اور ملائم ہو جاتی ہے۔ اس کے علاوہ، جلد کی صحت بہتر ہوتی ہے اور مختلف جلدی مسائل کا خاتمہ بھی ہوتا ہے۔
گرم پانی سے نہانا نہ صرف جسمانی سکون فراہم کرتا ہے بلکہ یہ ذہنی صحت کے لئے بھی بے حد مفید ہے۔