کھیل

کیا قومی کرکٹ ٹیم کا سپرایٹ مرحلے میں جانے کا کوئی چانس ہے؟

ورلڈکپ کے ابتدائی دو میچز میں بری طرح شکست کے بعد کرکٹ شائقین اب فکرمند دکھائی دے رہے ہیں کہ کیا ٹیم کے سپر ایٹ مرحلے میں جانے کا کوئی چانس باقی بچا ہے یا نہیں؟
توقع کی جارہی تھی کہ پاکستان گروپ اے میں شامل امریکہ، آئرلینڈ اور کینیڈا جیسی ٹیموں کو باآسانی شکست دے گا جبکہ انڈیا کا میچ بھی اچھا ٹاکرا ہوگا جس میں قومی ٹیم شائقین کو سرپرائز دے گی۔
لیکن ابتدائی میچ میں امریکہ اور دوسرے میچ میں انڈیا سے شکست کھانے کے بعد اب پاکستان کے پاس غلطی کی کوئی گنجائش نہیں بچی ہے۔ پاکستان کے گروپ میں اس وقت اچھے رن ریٹ کی بدولت 4 پوائنٹس کے ساتھ انڈیا پہلے نمبر پر موجود ہے۔
امریکہ دوسرے اور کینیڈا تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ پاکستان صفر پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے لیکن کامیابی کا کلیہ یہ ہے کے سپرایٹ مرحلے میں پہنچنے کیلئے اب پاکستان کو آنے والے دونوں میچز میں کینیڈا اور آئرلینڈ کو بھاری مارجن سے شکست دینا ہوگی۔

مزید پڑھیں: عماد وسیم نے ٹیم کو جان بوجھ کر ہروایا؟ بڑی سازش پکڑی گئی

پاکستانی فینز کو صرف ان دونوں میچز میں جیتنے کی دعا نہیں کرنی بلکہ شائقین کو دعا کرنا ہوگی کے امریکہ اپنے دونوں میچز میں آئرلینڈ اور امریکہ سے ہارے۔اگر پاکستان کسی ایک میچ میں ہارتا ہے یا امریکہ کسی ایک میچ میں جیتتا ہے تو پاکستانی ٹیم بوریا بستر گول کر کے وطن لوٹ آئے گی۔
سپرایٹ مرحلے میں گئے بغیر وطن واپس ہونے پر جہاں شائقین کی ناراضگی مول لینی ہوگی وہیں وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی اعلان کیا ہے کہ انہیں محسوس ہو رہا تھا کہ چھوٹی سرجری سے کام چل جائے گا لیکن اب قومی ٹیم کی بڑی سرجری کرنا ہوگی۔
بڑی سرجری سے محسن نقوی کی کیا مراد ہے یہ تو صرف نقوی صاحب ہی بتا سکتے ہیں تاہم ٹیم کو سمجھنا ہو گا کہ جب وہ سافٹ ویئر اپڈیٹ کرنے پہ آئیں تو انہیں روکنا مشکل ہو جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button