متفرق

ہائیکنگ پر جانے کیلئے کیا احتیاط ضروری ہیں؟

اسلام آباد کے ٹریل فائیو پر ہائیکنگ کیلئے جانے والے 15 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد سے ملک کی فضا سوگوار سی ہے۔ عموماً ہم کسی معاملے سے تب سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں جب اس سے مالی یا جانی نقصان پا لیں۔ اس لئے اب یہ بحث جاری ہے کہ ہائیکنگ پر جانے کیلئے ہم کیا احتیاط برتنی چاہیے اور اپنے ساتھ کیا رکھنا چاہیے۔
اگر آپ موسم گرما میں اس ہائیک مشن پر نکلے ہیں تو آپ کو اپنے ساتھ پانی اور او آر ایس رکھنا ہوگا۔ ایک شخص کے پاس کم از کم 1لیٹر تک پانی ضرور ہونا چاہیے۔پہلی بار ہائیکنگ کرنے والے افراد کو عموماً شوگر لیول کی کمی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جس سے وہ چکر آنے کی کیفیت سے دوچار ہو سکتےہیں۔ہمیں یہ بات ذہین نشین کر لینی چاہیے کہ ٹریل پر چکر آنے سے ہم نقصان پا سکتے ہیں اس لئے ہمیں اپنا شوگر لیول بڑھانے کیلئے چوکلیٹ وغیرہ کا انتظام رکھنا چاہیے۔
اس کے علاوہ گوگل میپ یا دوسری ایپ کا موبائل میں ہونا ضروری ہے۔ یہ بات یاد رکھی جائے کہ اسلام آباد کے ان ٹریل پر موبائل نیٹ ورک شاذ و نادر ہی دستیاب ہوتا ہے اس لئے آف لائن میپ ڈاؤن لوڈ کر لیا جائے۔

مزید پڑھیں: تربوز کو انجکشن کی سائنس:‌ڈاکٹر عفان قیصر کو10 کروڑ کا جرمانہ؟

اکثر ہم بیٹھے بیٹھے ہی پلان بنا لیتے ہیں اور اس سفر کو نکل پڑتے ہیں اور جو جوتے میسر آئیں وہ پہن لیتےہیں۔ ہمیں ان کٹھن راستوں پر اچھی گرپ والے جوتے چاہیے ہوتے ہیں لہٰذا جوگر یا فارمل شوز کا سہارا نہ لیا جائے۔
ہائیک کرنے کیلئے اپنے ساتھ چھڑی ضرور رکھیں یہ آپ کیلئے اضافی ٹانگ کا کام کرتی ہے۔ اسی طرح کچھ بنیادی فرسٹ ایڈ کی چیزیں جیسا کہ پٹی وغیرہ بھی ساتھ رکھنی چاہیے۔اگر آپ کو ایمرجنسی پیش آ جائے تو کوشش کریں کے ایسی جگہ آنے کی کوشش کریں جہاں سگنل ہوں یا لوگ موجود ہوں تا کہ آپ کسی کو مدد کیلئے کال کر سکیں۔
نئے لوگوں کیلئے راستہ بھٹک جانا عام سی بات ہے۔ اس لئے اگر آپ راستہ بھٹک جائیں اور آپ کو واپسی میں دقت ہو اور شام ہونے لگے تو آپ کو حواس پر قابو رکھتےہوئے واپسی کے راستے کی طرف جانا چاہیے۔
ایسا بہت کم ہی ہوتا ہے کہ آپکو ان ٹریلز پر لوگ نہ ملیں۔ پہلی بار جانے والے افراد کوشش کریں کہ کسی ایسے شخص کو ساتھ لے جایا جائے جو پہلے اس مشن کو سر کر چکا ہو۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button