اہم خبریں

نواز شریف بلا مقابلہ صدر منتخب ہو گئے

پاکستان مسلم لیگ ن نے ایک بار پھر میاں محمد نواز شریف کو پارٹی کا صدر منتخب کر لیا ہے۔ نواز شریف بلا مقابلہ صدر منتخب ہوئے جس کی تقریب ایک نجی ہوٹل کے اجلاس میں ہوئی۔پارٹی کے چیف الیکشن کمشنر رانا ثناء اللہ نے بتایا کہ کمیشن کو دس کاغذات موصول ہوئے جو سب کے سب نواز شریف کے تھے اس لئے نواز شریف بلا مقابلہ صدر منتخب کیا جاتا ہے۔
چند روز قبل شہباز شریف نے پارٹی کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا تھا تاہم پارٹی کے اجلاس میں فیصلہ ہوا کے وہ 28 مئی تک پارٹی کے قائمقام صدر رہیں گے جبکہ رانا ثناء اللہ کو اسی اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر چنا گیا تھا۔ن لیگ نے اس ایونٹ کیلئے خصوصی طورپر 28 مئی کا دن چنا تھا کیونکہ اس دن ایٹمی دھماکے ہونے کا کریڈٹ نواز شریف لیتے ہیں۔
تقریب سے وزیر اعظم شہباز شریف اور ن لیگ کے صدر میاں محمد نواز شریف نے بھی بات کی۔ اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ ن لیگ کارکن مجھے دوبارہ صدارت تک لے آئے ہیں اور آج ثاقب نثار کا فیصلہ ردی کی ٹوکری کی نظر ہو گیا ہے۔
مزید پڑھیں: علی امین گنڈا پور محسن نقوی سے کیوں مل رہے ہیں؟
دوسری جانب ن لیگ کے اس پارٹی فنکشن میں صحافیوں کو داخلے کی اجازت نہ ملی۔ صحافی فہد شہباز خان اپنا وی لاگ ریکارڈ کر رہے تھے جب انہیں ہال سے نکال دیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ باقی تمام صحافی بھی سڑک پر موجود ہیں اور ن لیگ کے اس ایونٹ میں صحافیوں کو داخلے کی اجازت نہیں ہے۔
نواز شریف بلامقابلہ صدر منتخب ہونے پر مختلف تبصرے بھی جاری ہیں۔ صحافی منصور علی خان نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ2024 میں نواز شریف نے شاید آج پہلا الیکشن جیتا ہے۔صحافی زین علی نے لکھا کہ پارٹی الیکشن میں بھی میاں صاحب کسی مخالف امیدوار کا مقابلہ کرنے کو تیار نہیں۔ واقعی ہار کا خوف انسان کو کبھی جیتنے نہیں دیتا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button