پاکستانسیاست

کیا پیپلز پارٹی ن لیگ حکومت میں‌وزارتیں‌لینے جارہی؟

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو اور مرکزی رہنماؤں کی جانب سے مخلوط حکومت میں وزارتیں لینے سے مسلسل انکار کے باوجود یہ بات حیران کن ہے کہ قائم مقام صدر اور چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے پارٹی کی وفاقی اور پنجاب حکومتوں میں شمولیت پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔ تاہم انہوں نے اس شمولیت کو کابینہ میں منصفانہ حصہ ملنے سے مشروط کیا ہے۔.
صدر آصف علی زرداری اس وقت نجی دورے پر بیرون ملک ہیں تاہم پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی ملکی سیاسی منظر نامے پر کافی غیر فعال نظر آتے ہیں۔
اتوار کو وزیر اعظم سے ملاقات میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے انہیں یقین دلایا کہ وہ وفاقی بجٹ قومی اسمبلی سے منظور کرانے میں حکومت کی مدد کریں گے۔پی ایم ایل این کی اہم اتحادی پاکستان پیپلز پارٹی نے ابتدائی طور پر کوئی وزارت نہ لینے کا فیصلہ کیا تھا اور خود کو صرف آئینی اور پارلیمانی عہدوں تک محدود رکھا تھا۔ تاہم آخر کار حکومت میں شمولیت کے فیصلے کا واضح الفاظ میں عندیہ دے دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:‌70 ہزار نوکریاں ختم کرنے کا فیصلہ
حکومت میں شامل ہونے کا یہ اہم اشارہ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے منہ سے نکلا ہے، پیپلز پارٹی کے چیئرمین یا صدر کی طرف سے نہیں۔ گیلانی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ پی ایم ایل این سے حکومت میں شمولیت کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔
قائم مقام صدر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئےیوسف رضا گیلانی نے اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر صوبے میں منصفانہ وزارتوں کی پیشکش کی گئی تو پیپلز پارٹی مریم نواز کی کابینہ میں شمولیت پر غور کر سکتی ہے۔
تاہم سیاسی حلقوں میں سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ اتنے اہم فیصلے کو خود پارٹی چیئرمین یا صدر زرداری نے میڈیا سے کیوں شیئر نہیں کیا۔ یقین سے نہیں کہا جا سکتا کہ بلاول ملک میں موجود ہیں یا نہیں۔ اور اگر وہ ملک میں موجود ہیں تو انہوں نے پارٹی چیئرمین کی حیثیت سے یہ ساری بحث کیوں نہیں کیں؟

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button