مخصوص نشستوں کے حصول کیلئے پی ٹی آئی کا بڑا اقدام

مخصوص نشستوں کے حصول کیلئے پی ٹی آئی کر بڑا اقدام، سپریم کورٹ کے عملدرآمد کیلئے پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ تحریک انصاف کی جانب سے عزیز بھنڈاری ایڈوکیٹ نے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا۔
صحافی سہیل رشید کے مطابق پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے ابہام کا موقف 14 دستاویزات کے ساتھ مسترد کر دیا۔ پی ٹی آئی نے مؤقف اپنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی فیصلے پر ابہام ہونے کی درخواست مسترد کی جائے،الیکشن کمیشن کو فیصلے پر عملدرآمد کا حکم دیا جائے۔
صحافی ثاقب بشیر کے مطابق پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں جو درخواست دائر کی ہے اس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جب خط و کتابت میں الیکشن کمیشن بیرسٹر گوہر کو چیئرمین پی ٹی آئی مان رہا ہے تو سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کیوں نہیں کر رہا۔
اس میں تو ابہام کی بات نہیں بیرسٹر گوہر کے بھیجے لیٹر پر عمل کرتے ہوئے باقی 41 ممبران کو بھی پی ٹی آئی ڈیکلیئر کرتے ہوئے الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں دینے کا نوٹیفکیشن جاری کرے۔
مزید پڑھیں:منصور علی شاہ کے بعد کون سے ججز چیف جسٹس بننے کی اہلیت کھو دیں گے
یاد رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے مخصوص نشستوں کے کیس کا تفصیلی فیصلہ ابھی باقی ہے لیکن سپریم کورٹ کے شارٹ آرڈر کے مطابق پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں اب تک نہیں مل سکی ہیں۔
الیکشن کمیشن نے فیصلہ پر عملدرآمد نہ کرتے ہوئے مخصوص نشستوں کے کیس کا فیصلہ سپریم کور ٹ میں چیلنج کر رکھا ہے جس میں قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے جلد سماعت کیلئے خواہش کا اظہار کیا گیا تھا ۔ تاہم پریکٹس اور پروسیجر کمیٹی نے کس کو چھٹیوں کے بعد ہی لگانے پر اتفاق کیا تھا۔
ابھی سپریم کورٹ سے تفیصلی فیصلہ آنا بھی باقی ہے ، یوں نظرثانی کیس کو سماعت کیلئے مقرر کرنے بارے ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔