پاکستانجرم و سزاسیاست

190 ملین پاؤنڈز کیس سزا سننے کے بعد عمران خان کی اڈیالہ سے گفتگو

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے 190 ملین پاؤنڈز کیس/ القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس/ 190 ملین پاؤنڈز کیس میں 14 سال قید کی سزا سنائی گئی اور ساتھ ہی 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔جرمانہ کی عدم ادائیگی کی صورت میں عمران خان کو مزید چھ ماہ جیل میں گزارنا ہوں گے۔
بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈز کیس سزا میں سات سال قید سنا دی گئی ہے جب کہ ان پر 5 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔
جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں بشریٰ بی بی کو مزید تین ماہ جیل گزارنا ہوں گے۔
بشریٰ بی بی آج اڈیالہ جیل میں فیصلہ سننے کیلئے خود پیش ہوئیں جس کے بعد انہیں سزا ہوتے ہی کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں القادر یونیورسٹی کو سرکار کی تحویل میں دینے کے حکم بھی جاری کردیا۔

مزید پڑھیں:‌190 ملین پاؤنڈز کیس فیصلہ تیسری بار مؤخر ، تیسری بار مشکوک انداز

190 ملین پاؤنڈز کیس سزا سننے کے بعد عمران خان کی گفتگو:

صحافی بشیر چوہدری کے مطابق سزا سنائے جانے کے بعد اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ آج فیصلے نے عدلیہ کی ساکھ کوخراب کردیا ہے۔ اس کیس میں نہ مجھے فائدہ ،نہ حکومت کو نقصان ہوا۔ مجھے کوئی ریلیف نہیں چاہیے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ تمام کیسزکا سامنا کروں گا۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ایک آمراپنی ذات کیلئے یہ سب کررہا ہے۔ چاردیواری کا تقدس پامال کرنے والے پولیس والوں کوپلاٹ دیئے گے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ جوساتھ ہے وہ آزاد اور مخالف ہے انہیں سزائیں۔ میری بیوی گھریلو عورت ہے اور اس کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں۔ بیوی کوسزا مجھے تکلیف دینے کیلئے دی گئی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button