آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں شکست کےبعد کرکٹ شائقین کو ایک بار پھر فخرزمان کی یاد ستانے لگ گئی۔آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 7 اوورز میں94 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دے ڈلا جس کے تعاقب میںقومی ٹیم 7 اوورز میں9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 64 رنز ہی بنا سکی. شکست کے بعد کرکٹ فینز نے سوشل میڈیا کا محاذ سنبھالتے ہوئے قومی ٹیم کو نشانے اور فخرزمان کو یاد کے خانے میں رکھ لیا۔
میچ ہارنے کے بعد صحافی عامر سعید عباسی نے فخر زمان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ: آج تم یاد بے حساب آئے۔ایک اور صارف نے فخر زمان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کھا کہ یاد تو آتی ہو گی۔احمد شہزاد نے بھی قومی ٹیم کو نشانے پر رکھتے ہوئے پاکستانی بیٹرز کی کارکردگی کو شرمناک قرار دے دیا۔
اسپورٹس جرنلسٹ حسنین لیاقت کا کہنا تھا کہ آج کے میچ میں جو فرق تھا وہ میکسویل کا تھا۔ پاکستان سے اگر کوئی میکسویل کو کاٹ سکتا تھا تو وہ فخز زمان تھا۔حسنین لیاقت کا کہنا تھا کہ فخز زمان اس وقت انا کی بھینٹ چڑے ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں: فخر زمان کا سینٹرل کنٹریکٹ ختم ہونے کی وجہ عمران خان؟
حسنین لیاقت کا کہنا تھا کہ یہ تقریباً وہی ٹیم ہے جو ہم نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں امریکہ سے ہارتی اور پہلے راؤنڈ سے باہر ہوتی دکھی۔
ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم اور رضوان پاور ہٹرز نہیں ہیں۔ یہ آپ کو سنگل ڈبل لے کر دے سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹور میں ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ٹیم سے فخرزمان کو ڈراپ کر دیا گیا تھا۔
اپنی پریس کانفرنس میں چیئرمین پی سی بی نے ان کی فٹنس پر بھی سوالات اٹھائے تھے تاہم خیال کیا جاتا ہے کہ ان کا بابراعظم کو ٹیم سے نکالے جانے پر کیاجانے والا ٹویٹ ان کے ٹیم سے نکالے جانے کی وجہ بنا۔