دنیا

مانچسٹر ایئر پورٹ پرتشدد کرنے والےپولیس اہلکار سے متعلق بڑی خبر

مانچسٹر ایئرپورٹ پر مبینہ طور پر پاکستانی نژاد برطانوی نوجوان پر تشدد کرنے والے اہلکار کو اپنے عہدے سے برخاست کر دیا گیاہے۔گریٹر مانچسٹر پولیس نے تصدیق کی کہ گزشتہ روز کو پیش آنے والے واقعے کے مزید معلومات کا مکمل جائزہ لینے کے بعد ایک افسر کواپنے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔
انٹرنیٹ پر گردش کرتی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا تھا کہ ایک پولیس اہلکار زمین پر پڑے نوجوان کو سر اور جسم کے دیگر حصوں پر لگاتار پاؤں سے ٹھوکر لگا رہا تھا۔ اس ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی عوام میں غم و غصہ بڑھ گیا تھا۔
گریٹر مانچسٹر کے میئر اینڈی برنہم نے اس واقعے پر ہوم سیکرٹری سے ملاقات کی اورعوام سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس واقعے سے بڑی پیمانے پر پریشانی پھیلی،وہ پولیس سے اس بارے میں اقدامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔
اس فوٹیج کے سامنے آنے کے بعد روچڈیل پولیس اسٹیشن کے باہر ایک احتجاج بھی کیا گیا جس میں سینکڑوں لوگ جمع تھے، اور "شیم آن یو” کے نعرے لگا رہے تھے۔

مزید پڑھیں: مانچسٹر ایئرپورٹ پر پاکستانی فیملی پر تشدد،دل دہلا دینے والے مناظر

احتجاج کرنے والوں کا کہنا تھا کہ اگر ان میں سے کوئی کسی کو منہ پر ٹھوکر مارتا تو انہیں صفائی کا موقع دیئے بغیر ہی کارروائی کا سامنا کرنا پڑتا۔ پولیس کے اس اہلکار کے ساتھ بھی اسی طرز سے نمٹا جائے۔
کلپ میں دکھائے گئے واقعے کی وضاحت میں، ایک پولیس ترجمان نے کہا کہ مانچسٹر ایئر پورٹ پر لڑائی کے بعد گرفتاری کی کوشش کرنے پر سیکورٹی افسران پر تشدد کیا گیا جس کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی۔
مانچسٹر ایئر پورٹ پر پیش آنے والے اس واقعے پر مقامی کمیونٹی کے افراد کا کہنا ہے کہ گیریٹر مانچسٹر پولیس اور عوام کے درمیان بہت اچھے تعلقات ہیں لیکن ایسے واقعات سے عوام اور پولیس کے درمیان فاصلہ بڑھتا ہے، اس لئے پولیس کو ماورائے قانون کوئی کام نہیں کرنا چاہیے اور ملزم کو قانون کے حوالے کرنا چاہیے نا کہ خود تشدد کا نشانہ بنانا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button