کھانسنے

کھانسنے سے چینی شخص کے ساتھ کیا حیران کن واقعہ پیش آیا؟

کہا جاتا ہے کہ ران کی ہڈی انسانی جسم کی سب سے مضبوط ہڈیوں میں سے ایک ہے جو پورے جسم کا وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ مگر یہ سن کر یقین کرنا تھوڑا مشکل ہے کہ صرف کھانسنے کے باعث یہ ہڈی ٹوٹ سکتی ہے۔چین میں ایک 35 سالہ شخص، مسٹر یی، کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ اس بات کی مثال ہے، جس نے ڈاکٹرز کو بھی حیران کر دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ دلچسپ واقعہ فوجیان صوبے کے سیکنڈ پیپلز اسپتال میں پیش آیا جہاں مسٹر یی کی کھانسی کے دوران ان کی ران کی ہڈی ٹوٹ گئی۔ اسپتال کے آرتھوپیڈکس ڈائریکٹر، ڈونگ ژونگ، نے اسے ایک غیر معمولی کیس قرار دیا۔ رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں سے گفتگو کرتے ہوئے مسٹر یی نے بتایا کہ کھانسنے کے فوراً بعد انہیں اپنی ران میں شدید درد کا احساس ہوا، مگر انہوں نے اس درد کو عارضی سمجھ کر اس پر ذیادہ توجہ نہیں دی۔

مزید پڑھیں:جاپانی کمپنی کی کھانے میں نمک کی کمی کے لیے حیرت انگیز ایجاد

مگر تھوڑی دیر بعد ہی جب وہ دوبارہ چلنے لگے، تو درد اتنا ذیادہ بڑھ گیا کہ انہیں فوری ڈاکٹروں سے رابطہ کرنا پڑا۔ متعدد ٹیسٹ کے بعد یہ بات ثابت ہوگئی کہ ان کی ران کی ہڈی ٹوٹ چکی ہے۔ ڈاکٹروں کا اس بارے میں کہنا ہے کہ مسٹر یی کی ہڈیاں کسی بیماری کی وجہ سے کمزور نہیں ہوئیں بلکہ ان کی زیادہ کولڈ ڈرنکس پینے کی عادت، غیر متوازن خوراک اور ورزش کی کمی کی وجہ سے کمزور ہو چکی تھیں۔
مسٹر یی نے بھی اس بات کا اعتراف کیا کہ انہیں پانی کی جگہ روزانہ کولڈ ڈرنکس پینے کی عادت ہے۔ ڈاکٹروں نے بھی اس بات کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ صحت مند رہنے کے لیے متوازن خوراک اور مناسب ورزش بہت ضروری ہیں۔ ہمیں سافٹ ڈرنکس کے زیادہ استعمال سے پرہیز کرنا چاہیے کیونکہ سافٹ ڈرنکس کیلشیم کو صحیح طریقے سے جذب ہونے نہیں دیتیں، جس باعث ہماری ہڈیاں کمزور ہو جاتی ہیں۔

کھانسنے سے چینی شخص کے ساتھ کیا حیران کن واقعہ پیش آیا؟” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں