اہم خبریں

پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دے کر کونسے مقاصد حاصل کیے گئے

رہنما آئی پی پی فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دے کر اسٹیبلشمنٹ نے بہت سے کامیاب مقاصد حاصل کئے ہیں۔
فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ ناکام اور فلاپ جلسہ کروا کر پی ٹی آئی کے ڈالرانہ انقلاب کے غبارے سے ہوا نکلوا دی۔کہتے ہیں کہ کم ظرف کو شراب پلانا حرام ہے۔ بالکل اِس کے عین مترادف جب پی ٹی آئی کو آزادانہ طریقے سے جلسہ کرنے دیا گیا تو اُنہوں نے تقاریر سے لے کر انتظامات تک کم ظرفوں کی اعلی نسل سے تعلق رکھنے کا ثبوت دیا،جس کی نشان دہی محمود خان اچکزئی نے اپنی تقریر میں بھی کی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ نے پی ٹی آئی کے جلسے میں‌ اپنے خاص الخاص مہرے گنڈا پور سے ریاست ،پنجاب حکومت ،وزیراعلی پنجاب اور وفاقی حکومت کے خلاف انتہائی گھٹیا غلیظ اور باغیانہ تقریر کروا کر بانی تحریک انصاف اور تحریک انصاف کو اخلاقی سیاسی اور انتظامی طور پر بیک فٹ پر جانے پر مجبور کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان نہیں، عمر ایوب کس کےکہنے پر پارٹی چلا رہے تھے

فیاض الحسن چوہان نے مزید لکھا کہ جلسے میں ہر دوسرے مقرر کی غیر منطقیانہ، غیر مدلل اور اخلاق سے انتہائی گری ہوئی تقاریر نے اِس تحریک فساد فی الارض کے ایجنڈے کو بے نقاب کردیا ہے۔جلسے میں افغانستان ،TTP اور افغانستان کے پاکستان کے خلاف عزائم کی جس طرح کھلم کھلا طرف داری کی گئی وہ پاکستان سے بغاوت کے مترادف ہے۔
رہنما آئی پی پی نے مزیدکہا کہ جلسے میں سرعام آئینِ پاکستان سے بغاوت کے دعوے اور نعرے آئین کے آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی ہے۔ جب نو مئی کے مجرموں کو پاکستان کا عدالتی سسٹم نرم و ملائم کمبل میں لپیٹ کر تقدس کی الماریوں میں سجا کر رکھے گا اور کسی قانون کو اجازت نہیں دے گا کہ اُنہیں میلی آنکھ سے دیکھیں تو پھرآئین پاکستان،مخالفین تحریک انصاف،فیڈریشن آف پاکستان،اخلاقی اقدار، آئینی اقدار اور قانون کے احترام کا جنازہ اِسی دھوم کے ساتھ نکلے گا،جس دھوم سے کل تحریک انصاف کے جلسے میں نکلا تھا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button