پاکستانعوام

سولر پینلز کی مفت فراہمی،صارفین کے لیے خوشخبری

بجلی کے بڑھتے ہوئے بلوں اور قیمتوں سے پریشان صارفین کے لیے پنجاب حکومت نے ایک اہم اقدام اٹھایا ہے۔رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے صارفین کو بجلی کے بھاری بلوں سے نجات دلانے کے لیے ‘روشن گھرانہ’ اسکیم کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت لاکھوں گھریلو صارفین کو سولر پینلز فراہم کیے جائیں گے۔
یہ فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب، مریم نواز، کی جانب سے کیا گیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت سولر پینلز کی فراہمی جشن آزادی یعنی 14 اگست کے دن سے شروع ہوگی،اور اس اسکیم کے تحت ابتدائی طور پر 45 لاکھ گھریلو صارفین کو سولر سسٹم آسان اقساط پر فراہم کیا جائے گا تاکہ عوام کو کچھ ریلیف مل سکیں۔
اس اسکیم کے تحت 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو مفت سولر پینلز فراہم کیے جائیں گے۔ جبکہ 200 سے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو 10 فیصد معاوضہ کی ادائیگی پر سولر پینلز ملیں گے اسی طرح 500 یونٹ تک کے صارفین کے لیے 90 فیصد رقم پنجاب حکومت خود ادا کرے گی۔

مزید پڑھیں:حکومت پنجاب کا سولر منصوبہ ، کس کو سولر سسٹم ملے گا

سولر پینلز کی فراہمی بلا سود ادائیگی کے ذریعے پانچ سال میں مکمل ہوگی اور یہ بینکوں کے ذریعے مکمل ہوگی .
تفصیلات کے مطابق ،حکومت نے اس اسکیم کے تمام ایس او پیز طے کر لیے ہیں تاکہ صارفین کو مستقبل میں کسی قسم کی کوئی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب، مریم نواز، کا اس بارے میں کہنا ہے کہ سولر پینلز کی فراہمی سے بجلی کے بلوں میں 40 فیصد تک کی کمی ہوگی، جس سے عوام کو نمایاں طور پر ریلیف ملے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اتنے مشکل حالات کے باوجود بھی ہم عوام کی خدمت میں حاضر ہیں اور یہی ہمارا اولین مقصد ہے اور ہم ہمیشہ عوام کے ساتھ مشکل وقتوں میں کھڑے رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button