
پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما اور سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے مارچ 2024 میں انتخابات کے بعد منصب صدارت چھوڑنے کے تقریباً 4 ماہ بعد اپنی ڈینٹل پریکٹس دوبارہ شروع کر دی۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ہونے کے ساتھ ساتھ وہ ایک مایہ ناز ڈینٹسٹ بھی ہیں۔ ان کی اپنی کلینک واپسی کی خبر ان کے بیٹے اواب علوی نے پرجوش انداز میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ (ایکس) پر پوسٹ کی۔
انہوں نے لکھا کہ ڈاکٹر عارف علوی کو علوی ڈینٹل ہاسپٹل میں خوش آمدید۔ ہم انہیں فل فارم میں واپس آتا دیکھ کر بہت پرجوش ہیں اور وہ اب باقاعدگی سے دانتوں کے ٹریٹمنٹ اور اس سے متعلق مشاورت فراہم کریں گے۔
55 سال سے زیادہ کے تجربے اور دو ماہر ماسٹرز کی ڈگریوں کے ساتھ، ڈاکٹر علوی پانچ سال تک پاکستان کے 13ویں صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کے بعد بھی، اپنے پیشے میں علم اور جذبے کی دولت لاتے ہیں۔
Welcome back Dr. Arif Alvi to Alvi Dental Hospital @AlviDental
We are thrilled to have him back in full form, regularly conducting consultations & dental treatments
With over 55 years of experience and two specialist master's degrees, Dr. Alvi brings a wealth of knowledge and… pic.twitter.com/LbzMLphdmi
— Awab Alvi (@DrAwab) July 6, 2024
سوشل میڈیا پر انکی اس پوسٹ پر لوگوں نے ڈاکٹر عارف علوی کے اس عمل پر داد دیتے ہوئے اس پروفیشنلزم قرار دیا۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھاکہ انہیں دیکھ کر خوشی ہوئی کے ایک پڑھا لکھا انسان یہ نہیں بھولا کے وہ کہاں سے آیا تھا۔
مزید پڑھیں: مفتاح اسماعیل کی نئی پارٹی میں شمولیت پر مفت کوکومو ملے گی
یاد رہے کہ ڈاکٹر عارف علوی تحریک انصاف حکومت کے واحد عہدے دار تھے جو اپنی مدت ملازمت پوری کر کے منصب اقتدار سے باعزت علیحدہ ہوئے۔
ان کے علاوہ پی ٹی آئی کے باقی رہنماؤں کو بہت سختیاں برداشت کرنا پڑیں۔ تاہم سربراہ ریاست ہونے کے ناطے ان کے ساتھ نسبتاً بہتر برتاؤ رکھا گیا۔
اگرچہ ایوان صدر میں ان کے ساتھ کئی ناخوشگوار مواقع پیش آیا خصوصاً وہ موقع جب ان کی مرضی کے بغیر حساس نوعیت کے بل قانون بن گئے۔
تاہم صدر کا منصب چھوڑنے کے بعد وہ کچھ دن سیاست میں ایکٹو رہے اور اب وہ دوبارہ اپنے کام میں مشغول ہو گئے ہیں۔ اب دیکھنا ہوگا کہ عارف علوی دوبارہ سیاست میں قدم رکھتے ہیں یا بقیہ زندگی اپنے پیشے کے سپرد ہی رکھتے ہیں۔