نوجوانوںکیلئے بڑی خوشخبری، سکول ٹیچنگ انٹرنز کی بھرتی شروع

پنجاب کے نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری ، محکمہ تعلیم میں سکول ٹیچنگ انٹرنز بھرتی کرنے کی منظوری کے بعد اپلائی کرنے کیلئے تاریخوں اور طریقہ کار کا اعلان بھی کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے سکول ٹیچنگ انٹرنز بھرتی کرنے کیلئے چند روز قبل ہی کابینہ سے منظوری لی تھی جس کے بعد نوجوان بے صبری سے اس کے اپلائی کیلئے اشتہار کا انتظار کر رہے تھے جسے آج رانا سکندر حیات نے اپنے فیس بک پیج سے شیئر کر دیا۔
سکول ٹیچنگ انٹرنز ؛ عمر ، قابلیت اور تنخواہ :
اس پروگرام کے تحت 21 سے 45 سال تک کے امیدوار محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کے زیر اہتمام سکولوں میں چار ماہ تک بطور ٹیچنگ انٹرن اپنی خدمات دیں گے۔
پرائمری سطح پر خدمات دینے والے اساتذہ کو 38 ہزار روپے ماہانہ، ایلیمنٹری سطح پر خدمات فراہم کرنے والے اساتذہ کو 40 ہزار روپے ماہانہ، جبکہ ہائر سیکنڈری سکولز میں بطور ٹیچنگ انٹرن کام کرنے والوں کو 45 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ فراہم کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:وزیر اعلیٰپنجاب کا نوجوانوںکیلئے سکالرشپ، لیپ ٹاپ کا اعلان
اپلائی کرنے کا طریقہ کار کیا ہوگا:
خواہشمند امیدواران ایس ٹی آئی کے مطلوبہ پورٹل پر 22 جنوری سے 24 جنوری تک آن لائن اپلائی کریں گے۔ 25 جنوری کو صبح 10 بجے سکول کے نوٹس بورڈ پر میرٹ لسٹ آویزاں کر دی جائے گی۔ منتخب ہونے والے امیدوران کے انٹرویو 25 جنوری کو کئے جائیں گے۔
کامیاب پانے والے امیدواران کو فہرست 29 جنوری کو متعلقہ سکول کے نوٹس بورڈ پر آویزاں کی جائے گی جبکہ یہ لسٹ پورٹل پر بھی مہیا ہوگی۔
امیدوار میرٹ لسٹ کے خلاف شکایات متعلقہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو 29 اور 30 جنوری تک جمع کراسکیں گے جس کا ازالہ 30 جنوری کو ہی کیا جائے گا۔
منتخب کردہ امیدواران کی تعیناتی کے آرڈر 31 جنوری کو پورٹل پر جاری کر دیئے جائیں گے۔
وزیر تعلیم پنجاب نے یقین دلایا کہ تمام تقرریاں میرٹ پر کی جائیں گی۔ تاہم یہ پوزیشنز محدود مدت (تقریبا 4 ماہ) کیلئے ہوں گی اور سکول ٹیچنگ انٹرنز کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں کی جائے گی۔