متفرق

مکان فروخت نہ کرنے کی ضد، گھر کے آس پاس سے موٹر وے بنا دی گئی

اپنا گھر چھوڑنا بہت مشکل ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اگر کوئی رہائشی علاقہ حکومت کے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی راہ میں آجائے تو ایسے شہریوں کیلئے زندگی عذاب ہو جاتی ہے۔ایسے میں حکومت ابتداء میں معاوضے کی مدد سے زمین لینے کی کوشش کرتی ہے لیکن اگر معاملات ضد کی طرف چلے جائیں تو حکومتیں طاقت کے استعمال پر بھی اتر آتی ہیں۔
جب ارد گرد کے مالک مکان اپنےگھر حکومت کو بیچنا شروع کردیں تو آپ کو بھی مجبوری میں یہ قدم اٹھانا پڑتا ہے کیونکہ شاہراہ کی راہ میں آپکا ایک اکیلا مکان کبھی درست فیصلہ نہیں ہوتا ہے۔
پاکستان جیسے ممالک میں تو ایسا بھی ہو جاتا ہے کہ حکومتیں بلند و بانگ دعوے کر کے لوگوں سے مکانات خالی کرالیتی ہیں اور بعد ازاں لوگ اپنے گھروں کیلئے پیسوں کی وصولی کیلئے بھاگتے پھرتے لیکن کوئی ان کی داد رسی نہیں کرتا ۔

مزید پڑھیں:‌بڑھاپے میں والدین کو پروٹوکول کیوں چاہیے ہوتا ہے؟

لیکن چین کے شہر جنکسی میں ایک بزرگ شخص نے موٹروے کی تعمیر کے راستے میں آنے والے اپنے مکان کی فروخت سے انکار کر دیا لیکن ان کا یہ انکار حکومت کو منصوبے کی تکمیل سے نہ روک سکا اور منصوبہ پایہ تکیمل کو پہنچا دیا گیا۔

مکان خالی نہ ہونے کے باوجود موٹر وے کیسے تعمیر ہوئی؟

ہونگ پنگ نامی بزرگ شہری کا دو منزلہ گھر چین کے شہر جنکسی میں واقعہ تھا جہاں موٹر وے کی تعمیر ہونا تھی۔ انہیں حکومت کی جانب سے ایک لاکھ 80 ہزار پاونڈ تک کے معاوضے کی پیش کش کی گئی لیکن بزرگ شہری اپنی ضد پر اڑا رہا۔ نتیجتاً حکومت نے اس کے گھر کے ارد گرد ہی موٹر وے تعمیر کردی۔

بزرگ شہری اپنے پوتے کے ساتھ اس مکان میں رہتے ہیں اور اب گھر کے اطراف دو لینز میں موٹروے تعمیر تو کر دی ہے لیکن ان کے مکان کی چھت ایکسریس وے کے بالکل قریب ہے۔
بزرگ شہری کو اب اپنے فیصلے پر افسوس ہورہا ہے اور وہ حکومت کی آفر قبول نہ کرنا پر نادم بھی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اب جب یہ موٹروے ٹریفک کیلئے کھول دی جائے گی تو تب ان کی زندگی کیسی ہوگی وہ اس بات سے پریشان ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button