اہم خبریں

دنیا کے 10 غیر محفوظ پاسورڈ کی فہرست جاری، کیا آپ کا پاسورڈ بھی؟

جوں جوں دنیا میں ٹیکنالوجی میں جدت دیکھنے کو مل رہی ہے وہیں وہیں یہ بھی دیکھا یا ہے کہ سیکورٹی رسک بھی بڑھتے جارہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہیکنگ کے نئے نئے طریقے آ گئے ہیں جن سے مالی اور جانی نقصان بڑھ جاتا ہے۔ لیکن اس میں ایک بڑی کمزوری ہماری اپنے غلطی ہے اور یہ غلطی ہے غیر محفوظ پاسورڈ کا انتخاب۔
حال ہی میں نورڈ پاسورڈ نے اپنی چھٹی سالانہ رپورٹ پیش کی ہے جس میں 200 ایسے پاسورڈ دریافت کئے گئے ہیں جو کہ غیر محفوظ ہیں۔
رپورٹ میں حیرانگی کا اظہار کیا گیا کہ صارفین اب بھی ایسے غیر محفوظ پاسورڈ منتخب کرتے ہیں جنہیں چند سیکنڈز میں ہیک کیا جا سکتا ہے۔
رپورٹ میں لکھا گیا کہ دنیا میں اب تک کا سب سے مقبول پاسورڈ 123456 ہے جو کہ ذاتی اور کارپوریٹ دونوں سطح پر لاکھوں افراد استعمال کر رہے ہیں۔
رپورٹ میں حیران کن انکشاف کیا گیا کہ یہ پاسورڈ 123456 صرف اس سال نہیں بلکہ جب سے ادارے نے رپورٹ ترتیب دینا شروع کی ہے تب سے یہ مقبول ترین پاسورڈ ہے۔

مزید پڑھیں:صرف 700 روپے میں‌ ایئر پیوریفائر بنانے کا آسان نسخہ

رپورٹ کے مطابق یہ 10 پاسورڈ
1۔ 123456
2۔ 123456789
3۔ 12345678
4۔ password
5۔qwerty123
6۔ qwerty 1
7۔ 111111
8۔ 12345
9- secret
10- 123123
دنیا کے مقبول ترین پاسورڈ ہیں لیکن ساتھ ہی یہ دنیا کے غیر محفوظ پاسورڈ ہیں جن میں سے کسی ایک کو بھی توڑنے کیلئے ایک سیکنڈ سے زیادہ وقت صرف نہیں ہوتا۔یہی وجہ ہے کہ جلدی میں‌بس رسمی کارروائی سمجھتے ہوئے ہم یہ پاسورڈ رکھ لیتے ہیں جس سے بعد میں‌نقصان پاتے ہیں۔
محفوظ پاسورڈ بنانے کیلئے اپنی ذاتی معلومات جیسے بچوں کے نام ، اپنی تاریخ پیدائش وغیرہ پاسورڈ بنائیں۔ اس کے ساتھ پاسورڈ میں نمبرز بھی شامل کریں اور پاسورڈ میں @ # جیسے کریکٹرز کے استعمال کے ساتھ کیپیٹل اور چھوٹے حروف استعمال کریں تاکہ آپ کے پاسورڈ کو آسانی سے نہ توڑا جاسکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button