ججز کے حوالے سے حکومت کی ممکنہ آئینی ترمیم کیا ہو سکتی ہے

ملکی سیاست میں اس وقت ایک آئینی ترمیم کی گونج ہے جس کے لئے نمبر گیم ڈسکس کی جارہی ہے۔ یہ ترمیم کیا ہے اس کی مکمل تفصیل ابھی سامنے نہیں آئی ۔ تاہم صحافی مغیث علی نے اس حوالے سے کچھ دستیاب معلومات شیئر کی ہیں۔
مغیث علی لکھتے ہیں کہ آئینی ترمیم سے متعلق کچھ معلومات حاصل ہوئی ہیں، جس کے مطابق،حکومت نے عدلیہ سے متعلق آئینی ترمیم کا مسودہ فائنل کرلیا ہے،تمام سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،اعلیٰ عدلیہ کے چیف جسٹس کی تعیناتی 3 سال کیلئے ہوگی۔
ذرائع یہ بھی بتاتے ہیں کہ ترمیم سے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ عہدے پر مزید 3 سال رہ سکتے ہیں، چیف جسٹس کے استعفیٰ پر اگلا چیف جسٹس بھی 3 سال کیلئے تعینات ہوگا، چند روز میں مزید چیزیں واضح ہوجائیں گی۔
کچھ معلومات یہ بھی ہیں کہ عدلیہ سے متعلق آئینی ترمیم میں چیف جسٹس بننے کیلئے ججز کا پینل بھیجا جائے گا اس پرفیصلہ ہوگا جیسے لاہور ہائیکورٹ میں نیچے سے چیف جسٹس کی تعیناتی ہوئی اس طرح سپریم کورٹ میں بھی ہوسکتا ہے ( سپریم کورٹ سے چیف جسٹس کیلئے ایک نام نیچے بھی لیا جارہا ہے کہ انہیں بنایا جائے گا)۔
بعض قیاس آرائیاں یہ بھی ہیں کہ ہائیکورٹ کے ججز کی ٹرانسفر پوسٹنگ کی جاسکے گی، خاص کراسلام آباد ہائیکورٹ، یہاں موجود ججز کو کہیں اور بھیجنے کی تیاریاں ہیں، فی الحال یہ معلومات ہیں، مصدقہ چیز اُس وقت سامنے آئے گی جب آئینی مسودہ کہیں شیئر کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:بیانیےکی دوڑ میں آپ کے ایک کمینٹ کی اہمیت
مولانا فضل الرحمان بھی کل قومی اسمبلی کے خطاب میں اپنی رائے دے چُکے ہیں، یہ رائے اُن کی آصف زرداری اور شہباز شریف سے ملاقات کے بعد سامنے آئی ہے، ممکنہ طور پر اُنہیں حکومت نے اپنے پلان سے آگاہ کیا ہو اور وہ خفیہ چیزیں شیئر کی ہوں جو وہ ترامیم کرنا چاہتی ہوں، اس لئے مولانا فضل الرحمان صاحب نے ایکسٹیشن کی تو مخالفت کی لیکن جوڈیشل پیکج یعینی آئینی ترمیم کی مخالفت نہیں کی۔
ایسا کئی بار ہوا ہے کہ میڈیا پر جو ڈسکس کیا جارہا ہوتا ہے ویسا ہوتا نہیں اصل چیز چُھپی ہوئی ہوتی ہے اور خاموشی سے سامنے آجاتی ہے، ایک بات تو طے ہوچکی ہے جو مرضی ہو حکومت / مقتدرہ آئینی ترمیم لازمی لانا چاہتی ہے اور یہ لا کر رہیں گے، اب دیکھنا ہے اس ترمیم کیا ہے ؟ کیوں ہے اور کیسے ہے، یہ بعد کی باتیں، پھر سپریم کورٹ میں یہ معاملات چیلنج ہوتے رہیں گے لیکن وقتی طور پر جو حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ ہو جائے گی، سبز خواب دکھانےوالے دکھاتے رہیں گے لیکن جو حقائق ہیں وہ آپ کے سامنے رکھ دیئے ہیں۔