اہم خبریںدنیا

تھرک میں چھٹی سالانہ خواتین کانفرنس کا انعقاد

کنزرویٹو کونسلر و شیڈو کیبنٹ ممبر فار کمیونٹی پارٹنرشپس تھرک کونسل کونسلر قیصر عباس نے لندن کے نواحی علاقے گریز میں چھٹی سالانہ خواتین کانفرنس کا انعقاد کیا۔

کنزرویٹو کونسلر و شیڈو کیبنٹ ممبر فار کمیونٹی پارٹنرشپس تھرک کونسل کونسلر قیصر عباس نے لندن کے نواحی علاقے گریز میں چھٹی سالانہ خواتین کانفرنس کا انعقاد کیا جس کی صدارت ڈپٹی لیفٹینٹ آف ایسکس محترمہ صدرہ نعیم نے کی۔
کانفرنس کا آغاز سکول کی بچیوں آدائفہ اور حمائل گوندل نے اپنے پیغامات سے کیا۔

کونسلر قیصر عباس کا خطاب:

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کونسلر قیصر عباس نے کہا کہ میں نے 2019 میں خواتین کانفرنسز کا آغاز کیا اور آج مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے کہ تھرک میں خواتین کے حوالے سے کئی تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں جو کی خوش آئند ہے اور میں تمام منتظمین کا شکرگزار ہوں۔

کونسلر قیصر عباس کا مزید کہنا تھا کہ "اس سال کی کانفرنس میں جنگوں سے متاثرہ لڑکیوں اور خواتین کے نام کر رہا ہوں۔ میرے پروگراموں میں سب کو شامل کرنے کا مقصد خواتین کے حقوق کی آگاہی اور مل کر انکے حقوق کا تحفظ کرنا ہوگا”۔

مزید پڑھیں:کونسلر قیصر عباس گوندل کی خدمات کا مختصر احاطہ

دیگر مقررین کا خطاب:

تھرک ہسٹری سوسائٹی کی چئیرمین محترمہ سوزن ییٹز نے مقامی خواتین کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور بوزنین جنگ کی متاثرہ محترمہ المدینہ کاہریمانووک نے جنگ اور قتل عام کا لڑکیوں اور خواتین پر اثرات بارے تفصیل سے بتایا۔ دیگر مقررین نے اپنے پیغامات میں خواتین کے حقوق کے تحفظ اور بہتری بارے بات کی۔

بیسٹ نرٹش سنٹر کے فنکاروں اور سٹوڈنٹس نے فن پاروں کی نمائش کی اور مختلف کلچرل پرفارمنسز پیش کیں۔ ایسکس پولیس، تھرک فوسٹرنگ، جاب سنٹر اور دیگر نے اس حوالے سے اپنے معلوماتی سٹالز لگائے۔ کانفرنس میں مختلف تنظیموں اور اداروں سمیت طالبعلموں اور مختلف کمیونٹیز کے سو سے زائد شرکاء نے شرکت کی۔

تعریفی سرٹیفکیٹس کی تقسیم اور پرتکلف ظہرانے کا اہتمام:

اس موقع پر کیگز فونڈیشن، بیسٹ برٹش سنٹر، راول ویریٹاس اور گریز گردوارہ کے رضا کاروں کو کانفرنس میں تعاون پر خصوصی تعریفی سرٹیفیکٹ پیش کئے گئے۔ کانفرنس کے اختتام پر مہمانوں کو گریز کمیونٹی ہال اور گریز گردوارہ کی جانب سے پرتکلف ظہرانہ دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button