بلاگزاویہ

پاکستان کی تاج کمپنی کے قرآن مجید انڈیا میں کیسے مقبول ہو رہے؟

دنیا بھر میں اپنی منفرد چھپائی اور اور ڈیزائن کی وجہ سے مقبول تاج کمپنی کے قرآن مجید اب انڈیا میں بھی مقبول ہو رہے ہیں جس میں تاج کمپنی کے ڈیزائن کی نقول تیار کر کے پورے ملک میں تقسیم کیلئے بھیجے جاتے ہیں۔

پاکستان کی تاج کمپنی کے قرآنی نسخے  انڈیا میں کیسے مقبول ہو رہے؟

 

دہلی کے ایک پریس کے مسلمان مالک نے بتایا کہ پاکستان میں شائع ہونے والے قرآن کی بڑے پیمانے پر نقول دہلی کے چھاپہ خانوں میں تیار ہوتی ہیں۔ تاہم آج تک اس پر تاج کمپنی یا پاکستان کی جانب سے کسی بھی طرح کی حق اشاعت کی کارروائی نہ کرنے پر یہ نسخے دھڑلے سے چھاپے جار ہے ہیں۔

پرنٹنگ سے وابستہ ایک اور شہری نے میڈیا کو بتایا کہ انہیں پاکستان سے قرآن درآمد کرنے کی اجازت نہیں ہے، تاہم کسی قسم کا مقدمہ یا کارروائی نہ ہونے سے تاج کمپنی کے تیار کردہ قرآن یہاں نقل کیئے جاتے ہیں۔

 

مزید پڑھیں:‌ پولیس کی نوکری چھوڑ کر قرآن کی خدمت کرنے والا قاری

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ انڈیا میں جو نسخہ تیار کیا گیا وہ بھی موجود ہے لیکن پاکستانی کاپی پڑھنے میں انتہائی سہل ہے اور اس کی خطاطی بھی بہت اعلیٰ ہے جسکی وجہ سے اسے انڈیا میں بہت پسند کیا جاتا ہے۔

تاج کمپنی کے اس طرز پر دہلی میں سب سے زیادہ قرآن مجید چھپتے جنہیں بعدازاں پورے ملک میں ہدیہ کیا جاتا ہے۔ایک اندازے کے مطابق انڈیا میں بکنے والے تقریباً 80 فیصد قرآنی نسخے تاج کمپنی کی نقل ہیں ۔

تاج کمپنی کے اشاعتی حقوق کیلئے حکومتی کردار درکار:

پاکستانی کمپنی کے تیار کردہ قرآن پاک کے نسخوں کی خطاطی اور منفرد حیثیت باعث خوشی ہے، تاہم حکومت کو اس طرف توجہ دینی چاہیے کہ تاج کمپنی کو بیرون ملک نقل ہونے والے قرآنی نسخوں کے جملہ اشاعتی حقوق ملیں۔

اس کے ساتھ ساتھ حکومت کو اس امر کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے کہ پڑوسی ممالک کے تاج کمپنی کے چھاپے گئے قرآن برآمد کیئے جائیں تاکہ معاشی مشکلات کا شکار یہ ادارہ تاج کمپنی اپنے پاؤں پر کھڑا ہوسکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button