بڑے کھلاڑی کا کرکٹ کو الوداع

بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی شیکھر دھون نے کرکٹ کو الوداع کہتے ہوئے شائقین کو افسردہ کر دیا ہے۔ شیکھر دھون نے ایک ویڈیو کے ذریعے کرکٹ کو الوداع کہا جس میں ان کاکہنا تھا کہ میں کرکٹ کا یہ باب ختم کرتے ہوئے بہت سی یادیں اپنے ساتھ لے کر جارہا ہوں۔ محبت اور حمایت کا شکریہ ۔
انڈین سٹار بلے باز کا مزید کہنا تھا کہ زندگی میں آگے بڑھنے کو پیج پلٹنا پڑتا ہے اور اسی لئے میں انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتا ہوں۔
38 سال کی عمر میں کیریئر کو خیر آباد کہنے والے سٹار کرکٹر نے اپنا آخری میچ آئی پی ایل میں پنجاب کنگز کے کپتان کی حیثیت سے کھیلا۔ انہوں نے 34 ٹیسٹ میں 2315 رنز بنائے جبکہ ون ڈے میں اچھا کریئر رکھتے ہوئے انہوں نے 167 میچز میں 6793 رنز بنائے جو کہ اچھی اوسط بنتی ہے۔
کرکٹ کے خیر آباد کہنے کے فیصلے کے اعلان کے بعد اندین کھلاڑیوں نے دھون کو شاندار انداز میں خیر آباد کہا اور اپنی مشترکہ یادیں شیئر کرتے ہوئے مستقبل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں: کنگ بابر اعظم کی بادشاہت برقرار، آئی سی رینکنگ آگئی
دھون کے ساتھ لی گئی ایک تصویرشیئر کرتے ہوئے یوراج سنگھ نےلکھا کہ ایک شاندار کیریئر پر مبارکباد، جٹ جی! ڈریسنگ روم کو آپ جیسے زندہ دل شخص کے ساتھ شیئر کرکے خوشی ہوئی! آپ نے ہمیشہ میدان میں اور باہر 100% سے زیادہ دیتے ہوئے ہر موقع کا بھرپور فائدہ اٹھایا ہے۔
آپ کی بے خوف دستکیں، خاص طور پر آپ کے پسندیدہ آئی سی سی ٹورنامنٹس میں اور تمام فارمیٹس میں میچ جیتنے والی پرفارمنس نے آپ کو حقیقی "گبر” بنا دیا ہے جس سے مخالفین خوفزدہ تھے!یہ کچھ نایاب کارنامے ہیں اور آپ کو ہر اس چیز پر فخر ہونا چاہیے جو آپ نے حاصل کیا ہے ۔
انڈین کرکٹرز روینڈ جڈیجا، عرفان پٹھان، سچن ٹنڈولکر ، سوریا کمار یادیو نے بھی اپنے ساتھی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اس کے علاوہ غیر ملکی کھلاڑیوں نے شیکھر دھون کو شاندار کیرئیر پر خراج تحسین پیش کیا۔