انڈیا کا خواب چکنا چور، آسٹریلیا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں

آسٹریلیا نے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے پانچویں اور آخری بارڈر- گاوسکر ٹیسٹ میں بھارت کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (WTC) فائنل میں اپنی جگہ یقینی بنا لی۔ اس فتح نے نہ صرف سیریز پر آسٹریلیا کی گرفت کو یقینی بنایا بلکہ جون میں لارڈز میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں پہنچنے کی انڈین ٹیم کی امیدوں کو بھی ختم کر دیا۔
آسٹریلیا نے پانچویں اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر یہ سیریز 1-3 سے اپنے نام کی۔ انڈیا نے پہلی اننگز میں 185 رنز بنائے جبکہ آسٹریلیا بھی پہلی اننگز میں صرف 181 رنز بنا سکا۔
دوسری اننگز میں انڈیا نے 157 رنز بنائے جس کے بعد آسٹریلیا نے 162 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے میچ اور سیریز اپنے نام کر لی۔
انڈیا کا چیمپئن شپ فائنل کھیلنے کا خواب چکنا چور
بھارت کو مقابلے میں رہنے کے لیے جیت کی ضرورت تھی جو انڈین ٹیم پر دباؤ میں ڈھل گئی۔ سیریز میں آسٹریلین بلے بازوں کو پے در پے پویلین لوٹانے والے جسپریت بمراہ کی غیرموجودگی میں مہمان ٹیم کو چوتھی اننگز کے 162 کے معمولی ہدف کا دفاع کرنے کے لیے جدوجہد کرنا پڑی۔
اس جیت سے آسٹریلیا کے پوائنٹس کا تناسب 63.73 فیصد ہو گیا، جس نے آرام سے فائنل میں اپنی جگہ بنا لی جہاں اس کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہوگا۔ جنوبی افریقہ نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر اپنی جگہ فائنل میں بنا لی تھی۔
مزید پڑھیں:عمران خان کا وہ کرکٹ ریکارڈ جو 32 سال بعد بھی کوئی نہ توڑ سکا
ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل:

پوائنٹس ٹیبل کی بات کر لی جائے تو بھارت 50 فیصد پوائنٹس حاصل کرنے کے ساتھ ہی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اپنے سفر کے اختتام کو پہنچی۔ نیوزی لینڈ 48 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہی۔
سری لنکا 45 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر جبکہ انگلینڈ 43 پوائنٹس کے ساتھ چھٹنے نمبر پر رہی۔ پاکستان اس وقت پوائنٹس ٹیبل کے 8 ویں نمبر پر موجود ہے۔