حماس اسرائیل جنگ

اسرائیل کو ’موت کا فرقہ‘ قرار دینے والے اعلیٰ امریکی افسر عہدے سے فارغ

کرنل ناتھن میک کارمیک جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے اسٹرٹیجک منصوبہ بندی کے شعبہ J5 میں لیونٹ اور مصر کے امور کے سربراہ کے طور پر خدامات سرانجام تھے۔

اسرائیل کو موت کا فرقہ قرار دینے پر اہم امریکی عہدیدار حساس مشاورتی عہدے سے ہٹا دیئے گئے۔

یہ اہم امریکی عہدیدار  کرنل ناتھن میک کارمیک تھے جو نہ صرف اسرائیل کو موت کا فرقہ قرار دے رہے تھے بلکہ وہ اسرائیل کے ساتھ امریکی خارجہ پالیسی کو بھی تنقید کا نشانہ بنا رہے تھے۔

 

کرنل ناتھن میک کارمیک کی آن لائن سرگرمیاں:

 

کرنل ناتھن میک کارمیک جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے اسٹرٹیجک منصوبہ بندی کے شعبہ J5 میں لیونٹ اور مصر کے امور کے سربراہ کے طور پر خدامات سرانجام تھے۔

سوشل میڈیا پران کے اسرائیل سے متعلق بیانات آنے کے بعد انہیں عہدے سے ہٹا کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

وہ انتہائی بااثر عہدے پر براجمان تھے جس کا براہ راست اثر امریکہ خارجہ پالیسی اور عسکری حکمت عملی پر  ہوتا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا ایپ ایکس (سابقہ ٹویٹر) کے ایک نیم گمنام اکاؤنٹ سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اگرچہ یہ ایک گمنام اکاؤنٹ تھا لیکن  انہوں نے وقتاً فوقتاً اراداتاً یا غیر ارادی طور پر ایسی چیزیں پوسٹ کیں جو کہ ان کی شناخت کو ظاہر کرنے لگیں۔

کرنل ناتھن میک کارمیک نے اس اکاؤنٹ پر واضح طور پر لکھا تھا کہ ان کے خیالات امریکی محکمہ دفاع کی نمائندگی نہیں کرتے لیکن وہ جس عہدے پر براجمان تھے وہ انہیں نظم و ضبط کا پابند بناتا تھا۔

کرنل ناتھن میک کارمیک کی جانب سے اسرائیل کو موت کوفرقہ قرار دیئے جانے کے ساتھ اسرائیل کی جانب سے  فلسطینیوں کے قتل عام پر بھی تنقید کی گئی ۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو یہودی برتری پسند کرونی قرار دیا اور کہا کہ وہ اقتدار میں رہنے یا زمین پر قبضہ کرنے کیلئے جنگ کو طول دے رہے ہیں۔

انہوں نے اسرائیل کے ساتھ امریکی تعلقات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ اسرائیل ہمارا بدترین اتحادی ہے۔

کرنل ناتھن نے مزید لکھا کہ اس شراکت داری سے امریکا کو کچھ فائدہ حاصل نہیں ہوا بلکہ ایشیاء، مشرق وسطیٰ اور افریقہ سے عوامی نفرت ملی۔

ان کی شاخت واضح ہونے پر انہیں عہدے سے ہٹا کر تحقیقات کی جارہی ہیں۔

 

مزید پڑھیں: مشہور ٹک ٹاکر خابی لام کی امریکہ میں حراست: کیا ہوا، کب اور کیوں؟

موت کا فرقہ کی اصطلاح کیا ہے ؟

 

آخر اس اصطلاح میں ایسا کیا ہے کہ موت کا فرقہ قرار دینے پر اہم عہدیدار کو نہ صرف عہدے سے ہاتھ دھونا پڑا بلکہ انہیں ضابطے کی کارروائی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

دراصل یہ اصطلاح موت کا فرقہ، اسرائیل حماس تنازع میں بہت اہمیت کی حامل ہے۔

اسرائیل کی جانب سے یہ اصطلاح حماس کیلئے استعمال کی گئی تھی جس میں حماس کو موت کا وہ فرقہ قرار دیا گیا جو لوگوں کو قتل کرتا، تشدد کرتا اور لاشوں کی نمائش کرتا ہے۔

کرنل ناتھن میک کارمیک کی جانب سے اس اصطلاح کا استعمال اسرائیل کیلئے خطرناک ہے کیونکہ وہ حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف ایسے الفاظ استعمال کرتی ہے۔

کرنل ناتھن کی برطرفی ایک بار پھر امریکا اسرائیل کی جنگی گٹھ جوڑ کی طرف اشارہ کرتی ہے ۔
اس سے یہ بات بھی ظاہر ہوتی ہے کہ امریکہ ان تعلقات پر کسی بھی صورت آنچ نہ آنے دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

 

 

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button