صحتمتفرق

نوجوان لڑکی کے پیٹ سے دنیا کا سب سے لمبا بال نکال لیا گیا

یہ آپریشن طبی نوعیت کا ایک پیچیدہ کیس تھاکیونکہ بالوں کا گھچا معدہ سے بڑھ کر آنتوں کو اپنے پنجے میں لے چکا تھا۔

بھارتی علاقے جے پور میں طبی نوعیت کا ایک معجزاتی آپریشن کیا گیا ہے جس میں ایک نوجوان لڑکی کے پیٹ سے دنیا کا سب سے لمبا بال کامیابی سے نکال لیا گیا ہے۔

اس بیماری کوطب کی زبان میں ریپونزل سنڈروم کہا جاتا ہے جس میں مریض کے پیٹ کے اندر ایک بالوں کا گھچا نما بن جاتا ہے۔

آج سے قبل دنیا کا سب سے لمبا بال جو اس بیماری میں بذریعہ آپریشن نکالا گیا اس کی لمبائی 180 سینٹی میٹر تھی جبکہ انڈیا میں ہونے والے اس آپریشن نے ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا ہے جس سے مریض کے پیٹ کے اندر 210 سینٹی میٹر لمبا بال نکالا گیا ہے۔

210 سینٹی میٹر لمبا بال مریضہ کے پیٹ تک کیسے پہنچا؟

 

آگرہ سے تعلق رکھنے والی 14 سالہ مریضہ ایک ماہ سے شدید پیٹ درد اور الٹیوں کا شکار تھی۔ طبی معائنے اور جدید ترین سی ٹی سکین کے مدد سے ڈاکٹرز نے پایا کہ مریضہ کے پیٹ میں سنگین خرابی پائی جارہی ہے جس کے بعد اس کا آپریشن کیا گیا۔

آپریشن کے دوران ڈاکٹرز نے اس کے پیٹ سے بالوں کے گھچے سمیت ایک 210 سینٹی میٹر کا لمبا بال بھی نکالا۔

لیکن سوال پیدا ہوتا ہے کہ اتنا بڑا بال مریضہ کے پیٹ اور آنتوں تک کیسے پہنچا۔

ڈاکٹرز کے مطابق مریضہ پیکا (Pica) نامی ایک نفسیاتی عارضے کا مبتلا تھا جس میں مریض ایسی چیزوں کو کھا جاتے ہیں جو کے کھانے کیلئے نہیں ہوتیں اور ناں ہی یہ ہضم ہو سکتی ہیں۔

مریضہ بھی چھوٹی عمر سے سکول کے چاک، لکڑی کے ٹکڑے،بال اور دیگر چیزیں کھاتی رہتی تھی جس کی وجہ سے اس کے پیٹ میں یہ گھچے بن گئے۔

ڈاکٹرز نے دنیا کے سب سے لمبے بال سمیت جب دیگر اشیاء اس کے پیٹ سے برآمد کی تو تب اس تکلیف کا اندازہ ہوا جس سے متاثرہ لڑکی گرزرہی تھی۔

 

مزید پڑھیں: 4 سالہ جڑواں بچیوں نے خون کے خلیے عطیہ کر کے ورلڈ ریکارڈ بنا دیا

 

آپریشن خطرناک / پیچدہ کیوں تھا اور کیسے کامیاب ہوا؟

 

یہ پیچیدہ آپریشن ایس ایم ایس ہسپتال جے پور میں انجام دیا گیا۔ اس آپریشن کی قیادت ڈاکٹر جیون کنکاریا کر رہے تھے جبکہ  ان کے ساتھ دیگر ماہر سرجب بھی اس آپریشن میں حصہ لے رہے تھے۔

یہ آپریشن طبی نوعیت کا ایک پیچیدہ کیس تھاکیونکہ بالوں کا گھچا معدہ سے بڑھ کر آنتوں کو اپنے پنجے میں لے چکا تھا۔

بالوں کے اس گھچے کو ایک ہی باری میں نکالنا لازمی تھا کیونکہ اگر گھچا ٹوٹتا تو اس سے آنتوں کے زخمی ہونے کا اندیشہ تھا جو پیچییدگی میں مزید اضافے کا باعث بنتا۔

تاہم دو گھنٹے تک جاری رہنے والے اس آپریشن میں ڈاکٹرز نے مہارت کے ساتھ مریضہ کے پیٹ سے دنیا کے سب سے لمبے بال سمیت بالوں کو گھچا اور دیگر اشیاء کو باحفاظت نکال لیا گیا۔

جہاں اس پیچیدہ آپریشن نے دنیا بھر کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائی، وہیں اتنے لمبے بال کا نکلنا اس آپریشن کو ایک خبر میں تبدیل کر گیا اور دنیا بھر میں اس آپریشن سے متعلق خبریں دیکھنے کو ملیں۔

کامیاب سرجری کے بعد ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اب مریضہ کی حالت میں بہتری آرہی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button