کھیل

کنگ بابر اعظم کی بادشاہت برقرار، آئی سی رینکنگ آ‌گئی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق کنگ بابر اعظم کی بادشاہت برقرار ہے اور وہ بلے بازوں کی آئی سی سی رینکنگ میں پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔
اگرچہ گزشتہ سال ہونے والے ون ڈے ورلڈکپ کے علاوہ بابر اعظم نے کوئی ون ڈے سیریز نہیں کھیلی ہے، اس کے باوجود بھی وہ 824 پوائنٹس حاصل کر کے ریکنگ میں پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ تاہم آئی سی سی رینکنگ کے مطابق کوئی اور پاکستانی بلے باز پہلے دس کھلاڑیوں میں شامل نہیں ہے۔
دوسری جانب انڈیا کے تین بلے باز ٹاپ ٹین بلے بازوں میں شامل ہیں۔ کنگ بابر اعظم کے 824 پوائنٹس کے مقابلے میں انڈیا کے روہت شرما 765 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، جبکہ انڈین بلے باز شبمن 763 نمبر کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

مزید پڑھیں:‌افتخار احمد کی عمران خان بارے پوسٹ ؛ کہیں‌خوشی کہیں‌غم

چوتھے نمبر پر بھی انڈین سٹار کرکٹر ویرات کوہلی ہیں۔ حیرت انگیز طور پر آئرش بلے بازہیری ٹکٹر اور ویرات کوہلی کے پوائںٹس برابر ہیں اور یوں وہ 5ویں نمبر پر موجود ہیںَ

نیوزی لینڈ بلے باز ڈیرل مچل چھٹے، آسٹریلوے بلے باز ڈیوڈ وارنر 7ویں، سری لنکن بلے باز پاتم نسانکا 8ویں، انگلش بلے باز ڈیوڈ میلان 9ویں نمبر پر جبکہ جنوبی افریقن بلے باز ریسی وان ڈیر ڈوسن اس فہرست میں دسویں نمبر پر ہیں۔
یوں بابر اعظم اپنی شاندار پرفارمنس کی وجہ سے آئی سی سی رینکنگ میں اپنا سحر برقرار رکھے ہوئے ہیں۔
بیٹنگ کے بعد باؤلنگ میں بھی اپنی شاندار پرفارمنس کی وجہ سے شاہین شاہ آفریدی کو دو درجے ترقی کے بعد 7 ویں پوزیشن ملی ہے۔
آئی سی سی کی آل راؤنڈرز کی فہرست کے مطابق افغانستان کرکٹ ٹیم کے محمد نبی اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button