کھیل

پاکستان چیمپئنز ٹرافی کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ سے بھی باہر

12 کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم میں کوئی پاکستانی جگہ نہ بنا سکا جبکہ حیران کن طور پر آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کا بھی کوئی کھلاڑی فہرست کا حصہ نہ بن سکا۔

انڈیا کی جیت کی ساتھ چیمپئنز ٹرافی اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے آفٹر شاکس ایونٹ ختم ہونے کے بعد بھی نظر آ رہے ہیں اور نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیم کا اعلان اور تبدیلیاں ، وضاحتیں بھی کسی طور کام نہیں آرہی ہیں۔
اسی دوران میں آئی سی سی کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے اور کیا آپ جانتے ہیں کہ اس میں کتنے پاکستانی کھلاڑی ہیں؟ جی بالکل صفر۔
کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی چیمپئنز ٹرافی کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں جگہ نہ بنا پایا۔ اگر پاکستان سیمی فائنل تک رسائی پاتا تو شاید کوئی کھلاڑی اس فہرست میں شامل ہوتا۔ لیکن پہلے ہی راؤنڈ سے باہر ہونے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کا کوئی کھلاڑی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں جگہ نہ بنا سکا۔

آئی سی سی کی جانب سے ایونٹ کی ٹیم کا اعلان :

آئی سی سی کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کے 9ویں ایڈیشن کی ٹیم آف دی ٹورنامںٹ کا اعلان کر دیا گیا ۔ بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں پر مشتمل اس ٹیم میں کوئی پاکستانی جگہ نہ بنا سکا لیکن اس سے بھی حیران کن بات یہ کہ اس ٹیم میں سیمی فائنل تک رسائی پانے والی جنوبی افریقہ اور آسٹریلوی ٹیم کا کوئی کھلاڑی جگہ نہ بنا سکا۔
12 کھلاڑیوں پر مشتمل اس ٹیم میں ایونٹ اپنے نام کرنے والی انڈین ٹیم کے 6 کھلاڑی شامل ہیں جبکہ فائنل کی رنراپ ٹیم نیوزی لینڈ کی چھ کھلاڑی اس فہرست کا حصہ ہیں۔
ایونٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والی افغان کرکٹ ٹیم کے دو کھلاڑی بھی اس فہرست کا حصہ ہیں۔

مزید پڑھیں : انڈیا چیمپئنز ٹرافی جیت کر سوال چھوڑ گیا؛ کیا میزبان پاکستان ہی تھا؟

چیمپئنز ٹرافی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں کون کون شامل؟

چیمپئنز ٹرافی کی اس ٹیم میں انڈیا کی جانب سے ویرات کوہلی، شریاس ایئر، کے ایل راہول، محمد شامی، ورون چکرووتی اور اکثر پاٹیل شامل ہیں۔
نیوزی لینڈ ٹیم کی بعد کر لی جائے تو رچن رویندرا، گلین فلپس، مچل سینٹنر اور میٹ ہنری آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی۔
افغان کرکٹ ٹیم سے ابراہیم زدران اور عظمت اللہ عمرزئی بھی اس ٹیم کا حصہ ہیں۔

پاکستان کا آئی سی سی سے معافی کا مطالبہ:

دوسری جانب پاکستان نے فائنل میچ کے بعد اختتامی تقریب میں شریک نہ کرنے پر آئی سی سی کو باقاعدہ احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے واقعہ پر وضاحت طلب کرنے کے ساتھ عوامی سطح پر معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کردیا۔
پی سی بی کی جانب سے یہ عمل شدید تنقید کے بعد سامنے آیا جس میں شائقین کرکٹ کے ساتھ ساتھ شعیب اختر جیسے سٹار کرکٹر نے میزبان ہونے کے باوجود پاکستان کرکٹ بورڈ کے کسی آفیشل کے فائنل میچ کے بعد انعامات تقسیم کی تقریب میں شریک نہ ہونےپر سوال اٹھایا تھا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button