اہم خبریں

عمران خان کے حوالے سے دل دہلا دینے والے انکشافات

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی صحت اور جیل میں روا رکھے جانے والے سلوک کو لے کر کئی چہ مگوئیاں جاری ہیں۔ اگرچہ حکومت کا دعویٰ ہے کہ وہ خیریت سے ہیں، لیکن انکی خیریت کنفرم کرنے کیلئے حکومت ان سے ملاقات کی کوئی اجازت دینے سے بھی انکاری ہے۔
اب عمران خان کے حوالے سے دل دہلا دینے والے انکشافات سامنے آئے ہیں اور ان انکشافات کے راوی سینئر صحافی عمران ریاض خان ہیں۔ عمران ریاض نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کا اخبار بند کر دیا گیا ہے جس سے مراد یہ ہے کہ باہر کیا ہورہا ہے عمران خان اس سے ناواقف ہیں۔
اس کے بعد عمران خان کی کینٹین بند کر دی گئی ہے اب وہ اپنی مرضی سے کچھ کھانے کو نہیں مل رہا۔ عمران ریاض نے مزید انکشاف کیا کہ عمران خان کی اپنی ادویات بند کر دی گئیں ہیں جبکہ ہسپتال کی ادویات بند کر دی گئیں ہیں۔
اس کے علاوہ عمران خان کی ورزش اور واک بھی ختم کر دی گئی ہے۔ عمران خان صحت کے حوالے سے بہت فکرمند رہتے ہیں اس لئے وہ پرہیزی کھانا کھاتے ہیں جس کی سہولت اب ختم کر دی گئی ہے اور انہیں جیل کا کھانا دیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:‌عمران خان کی صحت کا معاملہ، علی امین اور وفاقی حکومت یک زبان

عمران ریاض نے مزید انکشاف کیا کہ عمران خان کے سیل میں صفائی بھی نہیں کی جارہی ہے جبکہ 6 گھنٹے کے بعد سیکورٹی انچارج تبدیل کر دیا جاتا ہے اور کسی کو بھی اجازت نہیں ہے کہ وہ عمران خان سے بات کر سکے کیونکہ انہیں ہر طور سے مکمل تنہائی کا احساس دلایا جارہا ہے۔
صرف عمران ریاض ہی نہیں، حکومت اور طاقتور حلقوں کے انتہائی قریبی سمجھے جانے والے حسن ایوب نے بھی اس دل دہلا دینے والے رویے کی تصدیق کی ہے کہ عمران خان سے تمام تر سہولیات لےلی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ 5 اکتوبر سے 18 اکتوبر تک عمران خان سے ملاقات پر پابندی عائد ہے جس پر تحریک انصاف نے عدالت سے بھی رجوع کیا تاہم انہیں کوئی ریلیف نہ مل سکا۔
تحریک انصاف نے 14 اکتوبر تک عمران خان سے ملاقات نہ کرانے کی صورت میں 15 اکتوبر کو اسلام آباد ڈی چوک کی طرف لانگ مارچ کی کال دے رکھی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button