
فیملی وی لاگنگ گزشتہ کچھ عرصے سے پاکستان میں شدید تنقید کی زد میں ہے۔ کچھ عرصہ پہلے تک اس عمل کو پسند کیا جاتا تھا لیکن پھر دیکھتے دیکھتے فیملی وی لاگنگ کا مواد اخلاقیات کی حدوں سے باہر نکلنے لگا۔
فیملی وی لاگنگ کرنے والے پاکستانی یوٹیوبر اکثر نجی زندگی کی ایسی ایسی چیزیں اپنے وی لاگ میں لے آتے تھے جو کے اخلاقیات کے خلاف ہے۔
میاں بیوی کے رشتے میں بھی کچھ حدود ہوا کرتی ہیں انہیں اٹھا کر سوشل میڈیا پر ڈال دینا کہاں کی اخلاقیات ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں ایک جملہ اکثر سننے کو ملنے لگا کہ ” جس پاکستانی یوٹیوبر کا چینل نہیں چلتا، وہ اپنی فیملی دکھانے لگتا ہے”۔
یہ جملہ ایک حد تک درست مانا جانے لگے تھا اور فیملی دکھانے والے یوٹیوبرز تنقید کی زد میں آنے لگے۔ معاشرے میں فیملی دکھانے والے یوٹیوبرز کے خلاف جبکہ دیگر کانٹینٹ بنانے والے یوٹیوبرز کے حق میں رائے قائم ہونا شروع ہوئی ۔ ایسے کئی یوٹیوبرز کو سراہا جانے لگا جو ملین سبسکرائبرز رکھتے ہیں اور اپنی ہر ویڈیو پر لاکھوں ویوز بھی حاصل کرتے ہیں لیکن وہ اپنی فیملی کو دکھانا پسند نہیں کرتے بلکہ وہ ٹریول وی لاگ، گیمز اور دیگر موضوعات پر ویڈیوز بناتےہیں۔
ہم ایسے ہی چار یوٹیوبرز آپ کے سامنے رکھنے جارہے ہیں جو ملین سبکرائبرز رکھتے ہیں لیکن وہ اپنی فیملی کو ویڈیوز کی زینت نہیں بناتے۔
فیملی دکھائے بغیر ملین سبسکرائبرز رکھنے والے پاکستانی یوٹیوبر
1۔ وائلڈ لینز بائی ابرار (WildLens by Abrar)
وائلڈ لینز بائی ابرار کے چینل کے مالک ابرار حسین ہیں جو کہ ایک ٹریول وی لاگر ہیں۔ ابرار موٹرسائیکل پر دنیا گھومتے ہیں اور اس کی ویڈیوز کو وی لاگ کی شکل میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کرتے ہیں۔
ابرار کی ان ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا جاتا ہے اور وہ یوٹیوب پر تقریبا 94۔1 ملین سبسکرائبر رکھتے ہیں جبکہ فیس بک پر بھی ان کے فالورز کی تعداد 7۔1 ملین ہے۔
خلیل پلیز (Khaleel Plays)
مشہور یوٹیوبر خلیل اس چینل کے مالک ہیں جو کہ گیمنگ سے متعلق دلچسپ ویڈیوز بنا کر صارفین کو محظوظ کرتے ہیں ۔ خلیل گیم کے ساتھ کمنٹری کرتے ہیں اور یہ عوام میں پسند کیا جاتا ہے۔
فیملی وی لاگنگ نہ کرنے کے باوجود خلیل یوٹیوب پر 02۔1 ملین سبسکرائبر رکھتے ہیں اور ساتھ ہی ویڈیوز پر لاکھوں ویوز اور سینکڑوں شیئرز حاصل کرتے ہیں۔
عرفان جونیجو:
اپنی اعلیٰ معیار کی ویڈیوز، منفرد ایڈیٹنگ سٹائل اور بہترین سٹوری ٹیلنگ کی وجہ سے عرفان جونیجو پاکستان میں بے حد مقبول ہیں۔
سنجیدگی اور خود شناسی پر مبنی ان کی ویڈیوز کو عوام میں بہت پسند کیا جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ یوٹیوب پر 45۔1 ملین سبسکرائبرز ہیں ۔
وقاص خلیل:
وقاص خلیل اپنے بھائی کزن اور دوستوں کے ساتھ مل کر گیم چیلنج اور دیگر مزاحیہ ویڈیوز بناتے ہیں جنہیں سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا جاتا ہے۔
اگرچہ ان کی بوتل فلپ کر کے کھانا کھانے والی ویڈیوز میں رزق کی ناقدری کا پیغام جانے کا اندیشہ رہتا ہے لیکن مزاح پر مبنی یہ ویڈیوز فیملی کانٹینٹ سے پھر بھی بہتر تسلیم کی جاتی ہیں۔
وقاص خلیل کے یوٹیوب پر 1۔3 ملین سبسکرائبرز ہیں جو کہ ایک بہت بڑی تعداد ہیں جبکہ انہیں فیس بک پر بھی بہت پسند کیا جاتا ہے جہاں وہ 3۔5 ملین سبسکرائبرز رکھتے ہیں۔
یہ تمام یوٹیوبرز اس طرف اشارہ کرتے ہیں کہ فیملی دکھائے بغیر پاکستان میں وی لاگنگ کی جا سکتی ہے اور یہ چار یوٹیوبرز اس کی زندہ مثال ہیں۔