
سینئر صحافی فخر الرحمان نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کے فوج سے معاملات طے پا گئے ہیں۔ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کے کیسز ختم ہونے اور نئے انتخابات کی پیشن گوئی بھی کی ہے۔اپنے ایکس اکاؤنٹ پر صحافی فخر الرحمان نے لکھا کہ : خبر ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان سے بات چیت کا جو سلسلہ آرمی چیف نے شروع کیا تھا وہ تو تھم گیا ہے۔ معاملات طے پا گئے ہیں۔ عدالتیں فصیلے کریں گی۔ ستمبر میں حکومت کا بندوبست ہو جائے گا۔ نگران وزیراعظم اچکزئی ہو یا خاقان عباسی یا پھر سیینیٹر مشاہد حسین سید۔ دسمبر میں انتخابات۔
صحافی فخر الرحمان کو اس خبر کے بعد شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے لیکن وہ تنقید کا مثبت جواب دے رہےہیں۔ ان کی پوسٹ کے جواب میں ایک شخص نے کمنٹ کیا کہ سکرین شاٹ لے لیں، اس بندے کی 50٪ خبر بھی سچ نہیں ہوتی، تھنک اٹ۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ محترم آپ بس چھوڑو چھوڑو ہی کرتے ہیں۔ دونوں صارفین کے جواب میں صحافی فخر الرحمان نے ایک ہی جملہ لکھا جو تھا: آپ کی رائے کا احترام کرتا ہوں۔
مزید پڑھیں:وہ شخص جس کی عمران خان کو سب سے زیادہ تلاش تھی، مل گیا
کیا صحافی فخر الرحمان کی بات بالکل ہوا میں ہے یا کوئی اور بھی ایسی بات کر رہا ہے؟ اس حوالے سے گزشتہ دنوں ایک شو کے دوران محمود خان اچکزئی نے بھی شاہد خاقان عباسی یا مصطفیٰ نواز کھوکھر کی سربراہی میں قومی حکومت کی تشکیل کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ تمام جماعتوں کے تحفظات کو دور کیا جائے اور اس کے بعد نئے الیکشن کرائے جائیں۔
محمود اچکزئی اپوزیشن اتحاد کو لیڈ کر رہے ہیں ۔ ان کی جانب سے ایسا مطالبہ کیا صحافی فخرالرحمان کی عمران خان کے معامالت طے پاجانے کی خبر کی توثیق کرتا ہے؟ اس حوالے سے کچھ کہنا ابھی قبل از وقت ہے لیکن عمران خان اور محمود خان اچکزئی گزشتہ دنوں ہی فوج سے کسی بھی قسم کے مذاکرات سے انکار کر چکے ہیں۔