اہم خبریںپاکستان

عادل بازئی کامیاب، الیکشن کمیشن نواز شریف ہار گئے

پارلیمانی ، عدالتی اور ذاتی محاذ پر کئی ماہ کی جدو جہدکے بعد بالاآخر عادل بازئی کامیاب ہو گئے ۔ الیکشن کمیشن ، نواز شریف، اور سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ہار گئے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عادل بازئی کی رکنیت بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں عادل بازئی کی قومی اسمبلی کی رکنیت بحال کی جاتی ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق اب عادل خان بازئی آزاد حیثیت میں رہیں گے۔
اس سے قبل سپریم کورٹ آف پاکستان کے تین رکنی بینچ جس میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس عقیل عباسی اور جسٹس عائشہ ملک شامل تھے نے الیکشن کمیشن کے عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انکی رکنیت بحال کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔
سپریم کورٹ نے عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کے معاملے پر الیکشن کمیشن کے طریقہ کار پر سوالات اٹھائے تھے ۔ جسٹس عائشہ ملک نے استفسار کیا حقائق جانچنے کیلئے کمیشن نے انکوائری کیا کی؟ جسٹس عقیل عباسی بولے بس بڑے صاحب کا خط آگیا تو بندے کو ڈی سیٹ کر دو یہ نہیں ہو سکتا،جسٹس منصور علی شاہ نے کہا پیمانہ تو سخت ہونا چاہیے تھا۔

مزید پڑھیں:‌بڑے صاحب کا خط آگیا تو ڈی سیٹ کردو، عادل بازئی کیس کا فیصلہ کالعدم

دوران سماعت جب عدالت نے ڈی جی لاء الیکشن کمیشن سے استفسار کیا کہ دو بیان حلفی آپ کے پاس ہیں درخواست گزار کہتا ہے کہ ایک میرا ہے اور دوسرا میرا نہیں آپ تو یہ نہیں کہہ سکتے کہ یہ مجھے پسند ہے اس بناء پر فیصلہ کریں گے۔
تاہم عدالت کے ان تابڑ توڑ سوالوں کے سامنے ڈی جی لاء کوئی جواز پیش نہ کرسکے۔ بعدازاں عدالت نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے رکنیت بحال کر دی۔
عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کالعدم ہونے کے بعد یہ بھی سوال اٹھا تھا کہ کیا جعلی حلف نامہ دینے پر ن لیگ اور نواز شریف کے خلاف کارروائی ہو گی؟ تاہم ایسی کوئی درخواست پی ٹی آئی کی جانب سے نہ دی گئی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button