سیف علی خان پر قاتلانہ حملہ، حملہ آور ان تک کیسے پہنچے؟

بالی ووڈ کے مشہور اداکار سیف علی خان گزشتہ رات اپنے گھر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت میں شدید زخمی ہوگئے۔ ڈاکوؤں نے ان پر چھریوں سے وار کیا۔تفصیلات کے مطابق سیف علی خان اپنے گھر میں سورہے تھے جب رات کے قریب ڈھائی بجے انہیں اپنے گھر سے کچھ مشکوک آوازیں سنائی دیں۔
انہوں نے نیند سے بیدار ہو کر دیکھا تو ڈاکو تھے جو ان کے گھر گھسے تھے۔ اسی دوران ان کی ڈاکوؤں سے ہاتھا پائی ہوئی ۔ ڈاکوؤں نے انہیں چھ مرتبہ چاقو مارے اور فرار ہو گئے۔
سیف علی خان کی حالت اب کیسی؟
میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم نے انکشاف کیا کہ ان کے گھر اس وقت گاڑی موجود نہ تھی جس کی وجہ سے انہوں نے وقت ضائع کئے بغیر اپنے والد کو رکشے پر ہسپتال پہنچایا۔اداکار کو گردن اور ہاتھوں پر زخم آئے ۔ ان کو علاج کیلئے لیلاوتی ہسپتال لایا گیا جہاں ان کی سرجری کی گئی۔
بعدازاں ڈاکٹر نے میڈیا کو بتایا کہ بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کی ریڑھ کی ہڈی میں چھری لگنے کی وجہ سے ریڑھ کی ہڈی میں شدید چوٹ آئی اور اداکار کی ریڑھ کی ہڈی سے 2.5 انچ لمبا چاقو نکالنے اور ان کے لیک ہونے والے اسپائنل فلوئڈ کو ٹھیک کرنے کے لیے سرجری کی گئی۔
اداکار کی موجودہ صحت کی حالت کے بارے میں بتاتے ہوئے اسپتال کے ڈاکٹر نتن ڈانگے نے کہا کہ اداکار مکمل طور پر مستحکم ہیں اور اب خطرے سے باہر ہیں۔
مزید پڑھیں:جب ڈاکوؤںنے افتخار ٹھاکر کو پہچان کر پروٹوکول دیا
ڈاکو ادکار تک کیسے پہنچے؟
پولیس کو سیف خان پر حملے پر گھر کی اندر سے مدد ملنے کا شبہ ہے جس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ انڈین میڈیا کے مطابق واقعہ کی ایف آئی آر نامعلوم افراد کے خلاف درج کی گئی ہے جب کے پولیس کی جانب سے ایک مشتبہ شخص کی شناخت ہونے کا دعویٰ بھی سامنے آرہا ہے۔
گھر سے مدد ملنے کے شبہ کے پیش نظر گھر میں موجود ملازمین سے تفتیش جاری ہے ۔ مشتبہ شخص کے گھر کے کسی ملازم کا رشتہ دار ہونے کے دعویٰ بھی سامنے آرہے ہیں۔
حملے کے وقت کرینہ کپور کہاں تھیں؟
حملے کے وقت سیف خان کی اہلیہ اور مشہور اداکارہ کرینہ کپور گھر پر موجود نہ تھیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ اپنی بہن کرشمہ کپور اور دیگر دوستوں کے ہمراہ تھیں جس کی وجہ سے ان کی بچت ہوگئی۔