
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شوکت بسرا سانحہ ڈی چوک کی 100 سے زائد لاشوں کی کھوج نکال لائے۔ حلفیہ بیان دے ڈالا۔
اپنے ایک ٹویٹ میں شوکت بسرا نے لکھا کہ میں اللہ کو حاضر ناظر جان کر یہ بیان کرتا ہوں کے شہید راشد کے بھائیوں اور رشتے دار سے میری تفصیلی بات ہوئی جس کے میرے پاس تمام ثبوت ہیں۔ انھوں نے مجھے بتایا کے جس ان کے دوست نے راشد مرحوم کی لاش پمز ہسپتال سے موصول کی اس نے وہاں 100 سے زائد لاشیں دیکھیں جو کفن کے بھی بغیر تھیں۔ جس باکس/دراز سے راشد کی لاش نکالی اس میں دو اور لاشیں اس کے ساتھ ایک کے اوپر دوسری بغیر کفن کے پڑی تھی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اظہر مشوانی نے ایک میت کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بیان دیا کہ صادق آباد میں پی ٹی آئی کے سپورٹر محمد راشد کی فیملی کو پنڈی پولیس سے کال آئی کہ محمد راشد کی ایکسیڈنٹ میں جان چلی گئی ڈیڈ باڈی لے جائیں۔
مزید پڑھیں:ملٹری کورٹس سے سزا یافتہ مجرمان کا ضمانت کا کیا بنے گا؟
اظہر مشوانی کا کہنا تھا کہ ڈیڈ باڈی کو کل رات جب غسل دیا جا رہا تھا تو اس کی ٹانگ کے اوپر والے حصے میں گولی کا نشان تھا۔ ڈی چوک میں بھی گولیاں اسی حصے میں ماری تھیں ۔ ڈی چوک کے شہیدوں کو بھی ایکسیڈنٹ بنا کر ان کی ڈیڈ باڈیز حوالے کی گئیں ۔ ڈیڈ باڈی بالکل سخت تھی جس کا مطلب ہے کہ مردہ خانے میں رکھا گیا ۔
پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے بھی میت کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے محمد راشد کو گولی لگے ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔ حماد اظہر کا کہنا تھا کہ جس شخص نے راشد کی میت کو غسل دیا اس نے ہمیں بتایا کے میت بالکل اکڑی ہوئی تھی اور یہ تازہ موت نہیں تھی۔