پاکستانسیاست

بیرسٹر گوہر کی علی امین کیساتھ آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر علی خان کی آج اڈیالہ جیل میں توشہ خان ٹو کیس کی سماعت کے دوران عمران خان سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے عمران خان کو اب تک کی سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا۔
ملاقات کے بعد بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کی جہاں انہوں نے گزشتہ روز ہی اپنے کئے گئے انکار پر اقرار کر لیا۔ یہ انکار آرمی چیف سے ملاقات سے متعلق تھا۔

بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات:

میڈیا رپورٹس کے مطابق بیرسٹر گوہر علی خان، نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ملاقات پشاور میں ہوئی، جہاں انہوں نے اور وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا، علی امین گنڈاپور، نے پی ٹی آئی کے تمام معاملات اور مطالبات آرمی چیف کے سامنے پیش کیے۔
بیرسٹر گوہر نے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کو مثبت پیش رفت قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ اس سے ملکی استحکام میں بہتری آئے گی۔ پی ٹی آئی کے بانی، عمران خان، نے بھی اس ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر بات چیت شروع ہوئی ہے تو یہ پاکستان کے لیے مثبت قدم ہے اور اسٹیبلشمنٹ کو پی ٹی آئی سے بات کرنی چاہیے۔ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا، علی امین گنڈاپور، نے بھی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق کی اور بتایا کہ ان کی ملاقات سیکیورٹی صورتحال سے متعلق تھی۔

مزید پڑھیں:‌جو بھی عمران خان سے ملاقات کر کے آرہا ہے کیا بتا رہا ہے؟

پی ٹی‌آئی نے تحریری مطالبات جمع کرا دیئے:‌

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان سے ملاقات کے بعد بالاآخر آج اپنے مطالبات تحریری شکل میں حکومت کو جمع کرا دیئے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما عمرایوب خان نے تحریری مطالبات سپیکر ایاز صادق کو پیش کئے۔ مطالبات میں پی ٹی آئی نے 9 مئی اور 26 نومبر پر دو انکوائری کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان یا سپریم کورٹ آف پاکستان کے تین ججز پر مشتمل انکوائری کمیشن کی تشکیل کی مانگ کی۔
اجلاس میں طے پایا کہ حکومتی کمیٹی سات ورکنگ دنوں میں اپوزیشن کے مطالبات پر اپنا باضابطہ تحریری مؤقف پیش کرے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button